تشریح:
پہلے میں نے اللہ تعالیٰ کے اوامرو نواہی سننے اور ان پر عمل کرنے کی بیعت کی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر شفقت کرتے ہوئے اس بیعت کے ساتھ یہ الفاظ کہنے کی تلقین فرمائی کہ ہم امراء کے احکام و اوامر پر اپنی طاقت کے مطابق عمل کریں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ بھی کسی انسان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کمال شفقت اور امت سے ہمدردی کے پیش نظر ایسا فرمایا۔