تشریح:
اس حدیث میں بیعت توڑنے کی سنگینی کو بیان کیا گیا ہے۔ایک دوسری حدیث میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بلاشبہ اس سے بڑی غداری اور کوئی خیال نہیں کرتا کہ ایک آدمی اللہ کے نام پر اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر بیعت کرتا ہے پھر اس کے خلاف جنگ وقتال پر اُترآتا ہے۔ (صحیح البخاري، الفتن، حدیث: 7111)