تشریح:
اس قاصد کا نام ہند بن اسماء بن حارثہ تھا۔ (فتح الباري:298/13) اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشوراء کے متعلق اعلان کرنے کے لیے بھیجا۔ وہ اکیلا شخص تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے روانہ فرمایا:قوم اور لوگوں نے اس کے اعلان کو قابل اعتبار سمجھتے ہوئے اس پر عمل کیا خبر واحد میں بھی یہی حکم ہے کہ وہ قابل حجت اور یقینی علم کا فائدہ دیتی ہے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث سے خبر واحد کی حجیت ثابت کی ہے جو روز روشن کی طرح واضح اور عیاں ہے۔