تشریح:
1۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی سرگزشت بیان کرتے ہیں کہ کبھی ایسی تنگی میں تھا کہ کھانے کو روٹی کا ٹکڑا نہ ملتا تھا اور آج میں ریشمی کپڑوں سے ناک صاف کررہا ہوں۔
2۔اس حدیث میں منبر شریف کا ذکر ہے اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا حجرہ تو تاریخی حیثیت کا حامل ہے کیونکہ وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم محو استراحت ہیں، عنوان میں متبرک مقامات کا ذکر تھا، اس لیے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے مذکورہ حدیث بیان کی ہے۔