تشریح:
اس حدیث میں مسجد نبوی اس کی دیوار قبلہ اور منبر شریف کا ذکر ہے، ان تمام مقامات کو جزعظمت حاصل ہے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ طیبہ آنے کی وجہ سے ہے۔ اس سے وہاں کے باشندوں کی عظمت کا بھی پتاچلتا ہے جنھوں نے ان کی تاریخی عظمت کو محفوظ رکھا اور آگے اُمت کو اس سے آگاہ کیا۔