تشریح:
روضہ مبارک، یعنی وہ بقعہ مقدسہ جو جنت کا باغیچہ ہے، اسی طرح جنت میں منتقلی ہو جائے گا۔ ممکن ہے وہاں کوئی نیک عمل کرنا جنت میں جانے کاسبب ہو۔ بہرحال پہلے معنی زیادہ قرین قیاس ہیں۔ اس حدیث سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر سے منبر تک کی جگہ کی عظمت کا بھی پتا چلتا ہے کیونکہ اس جگہ کو مدینہ کے باقی مقامات پر فضیلت حاصل ہے تو دنیا کے باقی مقامات پر بطریق اولیٰ فضیلت وبرتری حاصل ہوگی۔