تشریح:
1۔ایک روایت میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن میں غسل کرتے تھے جسے"فرق" کہا جاتا تھا۔ (صحیح البخاري، الغسل، حدیث: 250) وہ لگن بھی تاریخی حیثیت کا حامل تھا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اکٹھے غسل کرتے تھے۔
2۔ ابن بطال کہتے ہیں: اس سے پانی کی مقدار بیان کرنا مقصود ہے جو غسل کے وقت بیوی خاوند دونوں کو کافی ہو۔ (فتح الباري: 380/13)