تشریح:
1۔وادی عقیق مدینے کے عین مغرب سے گزرتی ہے۔ یہ وادی مدینے سے تقریباً 140 کلو میٹر جنوب میں جبال قدس اور حرۃ المجاز سے پانی لیتی ہے۔ ذوالحلیفہ سے آگے یہ وادی عقیق کہلاتی ہے۔ اس وادی اور مدینے کے درمیان حرۃ ابوبرہ حال ہے۔ یہ شمال کی طرف وادی المحض (اضم) سے جا ملتی ہے۔ مدینے کے جنوب میں کوہ عیر وادی عقیق کے دائیں کنارے پر واقع ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب ہجرت کے نویں سال حج کے لیے تشریف لے گئے تو اس میدان میں پہنچ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حدیث بیان کی۔ اس حدیث میں وادی عقیق کے مبارک ہونے کا ذکر ہے۔