تشریح:
1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کو افضل عمل قرار دیا ہے اور نماز میں قراءت بھی ہوتی ہے بلکہ اسے نماز کا جزواعظم کہنا چاہیے او یہ قراءت نماز ہی کا عمل ہے اور اس کا کسب ہے جبکہ قرآن جس کی قراءت ہوتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جسے اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کےذریعے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب مبارک پراُتارا ہے۔
2۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس سے یہی ثابت کیا ہے کہ تلاوت وقراءت اور مَتلُوّ و مَقرَو میں نمایاں فرق ہے۔ واللہ أعلم۔