تشریح:
1۔یہ حدیث پہلے کئی مرتبہ گزر چکی ہے۔ اس میں صراحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باآواز بلند قرآن کریم کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
2۔اس سے معلوم ہوا کہ آواز کی نسبت قاری کی طرف ہوگی جیسا کہ اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بلند آواز کی نسبت کی گئی ہے کیونکہ یہ آپ کا فعل ہے۔ قاری قرآن پڑھتے وقت اپنی آواز کو اونچا یاپست کرسکتا ہے کیونکہ یہ اس کے اختیار میں ہے، البتہ یہ فعل اللہ تعالیٰ کا پیدا کیا ہوا ہے۔ لیکن وہ قرآن جسے بلند یا پست آواز سے پڑھا جاتا ہے یہ اللہ رب العزت کا کلام اور اس کی صفت ہے۔ واللہ المستعان۔