تشریح:
سری نماز میں اگر کوئی آیت بآواز بلند پڑھ دی جائے تو اس سے نماز مکروہ نہیں ہوگی، اسی طرح اگر ایک آیت کے بجائے دو آیات سنادی جائیں تو بھی نماز صحیح ہے۔ یہ موقف ان لوگوں کے خلاف ہے جو سہو یا غیر سہو کی وجہ سے کوئی آیت بآواز بلند پڑھنے پر سجدۂ سہو ضروری قرار دیتے ہیں۔ اس حدیث سے ان حضرات کی کھلی الفاظ میں تردید ہوتی ہے۔ (فتح الباري:338/2)