قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ (بَابُ إِتْمَامِ التَّكْبِيرِ فِي السُّجُودِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

ترجمة الباب:

798 .   حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ غَيْلاَنَ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَا وَعِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ، «فَكَانَ إِذَا سَجَدَ كَبَّرَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ كَبَّرَ وَإِذَا نَهَضَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ كَبَّرَ»، فَلَمَّا قَضَى الصَّلاَةَ أَخَذَ بِيَدِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ، فَقَالَ: قَدْ ذَكَّرَنِي هَذَا صَلاَةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ قَالَ: لَقَدْ صَلَّى بِنَا صَلاَةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -

صحیح بخاری:

کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں

 

تمہید کتاب  (

باب: سجدے کے وقت بھی پورے طور پر تکبیر کہنا

)
 

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

798.   حضرت مطرف بن عبداللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے اور حضرت عمران بن حصین ؓ نے حضرت علی ؓ  کے پیچھے نماز پڑھی۔ آپ جب بھی سجدہ کرتے تو تکبیر کہتے اور جب بھی سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے، اسی طرح جب دو رکعات سے اٹھتے تو تکبیر کہتے، چنانچہ نماز مکمل ہونے کے بعد حضرت عمران بن حصین نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا کہ انہوں نے مجھے حضرت محمد ﷺ کی نماز یاد دلا دی ہے یا انہوں نے ہمیں محمد ؑ کی نماز پڑھائی ہے۔