قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الجُمُعَةِ (بَاب الدُّهْنِ لِلْجُمُعَةِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

884. حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ طَاوُسٌ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ ذَكَرُوا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اغْتَسِلُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاغْسِلُوا رُءُوسَكُمْ وَإِنْ لَمْ تَكُونُوا جُنُبًا وَأَصِيبُوا مِنْ الطِّيبِ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَمَّا الْغُسْلُ فَنَعَمْ وَأَمَّا الطِّيبُ فَلَا أَدْرِي

مترجم:

884.

حضرت طاؤس سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس ؓ سے دریافت کیا کہ لوگ کہتے ہیں نبی ﷺ نے فرمایا ہے: ’’جمعے کے دن غسل کرو اور اپنے سروں کو دھوؤ اگرچہ تم جنبی نہ ہو، پھر خوشبو استعمال کرو۔‘‘ حضرت ابن عباس ؓ نے جواب دیا کہ غسل کا حکم تو صحیح ہے لیکن خوشبو کے متعلق مجھے علم نہیں ہے۔