تشریح:
(1) اس حدیث کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے نماز عید پڑھنے کے بعد عورتوں کو صدقہ کرنے کا حکم دیا۔ آپ کا انہیں وعظ کرنا خطبۂ عید کا نتیجہ تھا جیسا کہ حدیث جابر ؓ میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پہلے نماز پڑھی، پھر لوگوں کے سامنے خطبہ دیا۔ جب رسول اللہ ﷺ خطبے سے فارغ ہوئے تو اتر کر عورتوں کے پاس آئے اور انہیں نصیحت فرمائی۔ (صحیح البخاري، العیدین، حدیث:961)
(2) یہ بھی ممکن ہے کہ امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو محض "فائدة جدیدة" کے طور پر ذکر کیا ہو، کیونکہ اس حدیث کا عیدین کی نماز سے گہرا تعلق ہے۔ (فتح الباري:585/2)