تشریح:
اس حدیث میں بچوں کے لیے نماز میں شرکت کا ذکر نہیں ہے لیکن امام بخاری ؒ نے اپنی عادت کے مطابق حدیث مذکور کے دوسرے طرق کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ اس روایت کے مطابق حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ اگر چھوٹی عمر کے اعتبار سے رسول اللہ ﷺ کے ہاں میرا مقام و مرتبہ نہ ہوتا تو میں اس عظیم اجتماع میں کیونکر شرکت کر سکتا تھا۔ (صحیح البخاري، العیدین، حدیث:977) نیز خارجی قرائن سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابن عباس ؓ عید الفطر کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ گئے تو اس وقت آپ کا بچپن ہی تھا کیونکہ رسول اللہ ﷺ کی وفات کے وقت ان کی عمر صرف 13 برس تھی۔ (عمدةالقاري:195/5)