اردو حاشیہ:
حدیث میں عقبہ ثانیہ کا واقعہ بیان ہوا ہے۔ اس وقت قبیلہ اوس اور خزرج کے تہتر آدمیوں اور دو عورتوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سمع و اطاعت پر بیعت کی تھی۔ یعنی ہر حال میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دیں گے خواہ ہمیں کتنی ہی مشکلات اور تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑے۔ ان حضرات نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو عہد و پیمان کیا اسے پورا کر دکھایا۔۔۔ رضی اللہ عنه۔