Sahi-Bukhari:
Hajj (Pilgrimage)
(Chapter: The skins of Al-Hadi are to be given in charity)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
1717.
حضرت علی ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے انھیں حکم دیا کہ وہ قربانی کے اونٹوں کی نگہداشت کریں اور ان کا گوشت چمڑا اور جھولیں سب خیرات کردیں، نیز قصاب کو بطور اجرت ان میں سے کوئی چیز نہ دیں۔
تشریح:
(1) ایک روایت میں ہے کہ قربانی کے اونٹوں کی تعداد سو تھی۔ (صحیح البخاري، الحج، حدیث:1718) ابوداود کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تیس اونٹ خود ذبح کیے اور باقی حضرت علی ؓ کے سپرد کر دیے کہ وہ انہیں نحر کریں۔ (سنن أبي داود، المناسك، حدیث:1764) صحیح مسلم میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ قربان گاہ تشریف لے گئے، وہاں جا کر تریسٹھ اونٹ خود ذبح کیے اور باقی اونٹ حضرت علی ؓ نے نحر کیے اور آپ نے انہیں اپنی قربانیوں میں شریک کیا۔ پھر ہر اونٹ سے ایک ایک بوٹی لے کر ہنڈیا میں پکایا گیا۔ پھر آپ دونوں نے گوشت کھایا اور شوربا پیا۔ (صحیح مسلم، الحج، حدیث:2950(1218)) ابوداود کی روایت کو شیخ البانی ؒ وغیرہ نے منکر اور صحیح مسلم کی روایت کو راجح قرار دیا ہے، تاہم اگر ابوداود کی روایت صحیح ثابت ہو جائے تو پھر ان روایات میں تطبیق اس طرح ہے کہ پہلے آپ نے تیس اونٹ ذبح کیے، پھر حضرت علی ؓ نے سینتیس اونٹ نحر کیے، اس کے بعد پھر رسول اللہ ﷺ نے تینتیس اونٹ اپنے دست مبارک سے ذبح کیے۔ (2) قربانی کی کھالیں غرباء و مساکین میں تقسیم کر دینی چاہئیں۔ انہیں فروخت کر کے ان کی رقم بھی دی جا سکتی ہے۔ قربانی کی کھال کو ڈول یا مصلے کی شکل میں خود بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جیسا کہ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قربانی اور ہدی کے گوشت کو مت فروخت کرو، خود کھاؤ اور اپنے تصرف میں لاؤ، اسی طرح ان کی کھالیں خود استعمال کرو، انہیں مت فروخت کرو، ان کا گوشت خود بھی کھاؤ اور دوسروں کو بھی کھلاؤ۔‘‘ (مسندأحمد:15/4) بہرحال قصاب کو بطور اجرت دینا منع ہے، ہاں اسے گوشت بطور صدقہ ہدیہ دینا جائز ہے مگر احتیاط اسی میں ہے کہ اسے گوشت نہ دیا جائے کیونکہ اس طرح مزدودی میں وہ کچھ نہ کچھ لحاظ کرے گا۔ (فتح الباري:703/3)
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
1669
٧
ترقيم دار طوق النّجاة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار طوق النجاۃ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
1717
٨
ترقيم فؤاد عبد الباقي (دار السلام)
ترقیم فواد عبد الباقی (دار السلام)
1717
١٠
ترقيم فؤاد عبد الباقي (داود راز)
ترقیم فواد عبد الباقی (داؤد راز)
1717
تمہید کتاب
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنے متعلق فرمایا ہے: (كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ ﴿٢٩﴾) (الرحمٰن29:55) "وہ ہر روز ایک نئی شان میں ہوتا ہے۔" اس کی ایک شان یہ ہے کہ وہ صاحبِ جلال اور احکام الحاکمین ہے۔ ہم سب اس کے عاجز و محتاج بندے اور مملوک و محکوم ہیں۔ اور دوسری شان یہ ہے کہ وہ تمام ایسی صفاتِ کمال سے متصف ہے جن کی وجہ سے انسان کو کسی سے محبت ہوتی ہے، اس اعتبار سے صرف اللہ تعالیٰ کی ذات گرامی ہی محبوبِ حقیقی ہے۔ اس کی پہلی شاہانہ اور حاکمانہ شان کا تقاضا ہے کہ بندے اس کے حضور نہایت ادب و نیاز کی تصویر بن کر حاضر ہوں اور دوسری شانِ محبوبیت کا تقاضا یہ ہے کہ بندوں کا اس کے ساتھ تعلق محبت و فدائیت کا ہو۔ فریضہ حج ادا کرتے وقت بندوں میں اس رنگ کو پورے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔سلے ہوئے کپڑوں کے بجائے ایک کفن نما لباس زیب تن کرنا، ننگے سر رہنا، حجامت نہ بنوانا، ناخن نہ ترشوانا، بالوں کو پراگندہ چھوڑنا، ان میں تیل اور کنگھی استعمال نہ کرنا، خوشبو نہ لگانا، چیخ چیخ کر لبیک لبیک پکارنا، دیوانوں کی طرح بیت اللہ کے گرد چکر لگانا، اس کے درودیوار سے لپٹنا، آہ زاری کرنا، پھر صفا و مروہ کے درمیان چکر لگانا، اس کے بعد مکہ سے باہر منیٰ، کبھی عرفات اور کبھی مزدلفہ کے صحراؤں میں ڈیرے لگانا، یہ تمام وہی اعمال ہیں جو محبت کے دیوانوں سے سرزد ہوا کرتے ہیں۔ ان اعمال کے مجموعے کا نام حج ہے۔حج کے لغوی معنی "قصد و ارادہ کرنا" ہیں۔ خلیل لغوی کے نزدیک اس کے معنی کسی محترم مقام کی طرف بکثرت اور بار بار ارادہ کرنا ہیں۔ شریعت کی اصطلاح میں ایک مقررہوقت پر مخصوص افعال کی ادائیگی کے لیے مسجد حرام کی طرف سفر کا قصد کرنا اور دیوانوں کی طرح اللہ کے حضور،اس کے گھر میں حاضری دینا حج کہلاتا ہے۔امام بخاری رحمہ اللہ نے مسائل زکاۃ کے بعد مناسکِ حج بیان کیے ہیں،حالانکہ ارکان اسلام کی ترتیب میں زکاۃ کے بعد رمضان کے روزے اور آخر میں فریضۂ حج کی ادائیگی ہے۔( صحیح مسلم،الایمان،حدیث:114(16))صحیح مسلم کی رویت میں ہے کہ راوئ حدیث نے حج کے بعد روزے کا ذکر کیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:نہیں، پہلے رمضان کے روزے،اس کے بعد حج کا ذکر ہے۔میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی تربیت کے مطابق سنا ہے۔( صحیح مسلم،الایمان،حدیث:111(16))لیکن امام بخاری رحمہ اللہ نے حنظلہ بن ابو سفیان کی روایت پر بنیاد رکھتے ہوئے مذکورہ ترتیب کو اختیار کیا ہے کیونکہ اس روایت میں حج کے بعد صوم رمضان کا ذکر ہے۔(صحیح البخاری،الایمان،حدیث:8) صحیح مسلم کی ایک روایت بھی اسی ترتیب کے مطابق ہے۔(صحیح مسلم،الایمان،حدیث:113،112(16))جبکہ صحیح بخاری کی ایک روایت میں روزے کا ذکر زکاۃ سے بھی پہلے ہے۔( صحیح البخاری،التفسیر،حدیث:4514)اس کا مطلب یہ ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے جس روایت کو بنیاد بنایا ہے وہ روایت بالمعنی ہے۔دراصل اعمال کی تین اقسام ہیں:٭خالص بدنی٭خالص مالی٭ بدنی اور مالی۔امام بخاری رحمہ اللہ نے اعمال کے اعتبار سے مذکورہ ترتیب کو ملحوظ رکھا ہے۔پہلے نماز جو خالص بدنی ہے،بھر زکاۃ جو خالص مالی ہے،اس کے بعد حج جس میں مالی اور بدنی دونوں قسم کے اعمال ہیں،روزے کا ذکر اس کے بعد کیا ہے کیونکہ اس کا تعلق ترک اشیاء سے ہے۔نفسیاتی اعتبار سے اگرچہ روزہ بھی ایک عمل ہے لیکن جسمانی اعتبار سے چند چیزوں کو عبادت کی نیت سے چھوڑ دینے کا نام روزہ ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اس عنوان کے تحت تقریبا دو سو ساٹھ(260) مرفوع متصل احادیث ذکر کی ہیں اور ان پر ایک سو اکیاون (151) چھوٹے چھوٹے عناوین قائم کیے ہیں جن میں وجوب حج،فضیلت حج، مواقیت حج، طریقۂ حج،احرام حج اور محذورات حج کو بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے۔ان کے علاوہ مکہ مکرمہ، حرم شریف، حجراسود،آب زمزم اور ہدی، یعنی قربانی کے متعلق بھی احکام ومسائل ذکر کیے ہیں۔الغرض امام بخاری رحمہ اللہ نے حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی دلنواز اداؤں اور ان کے اللہ کے راستے پر چلنے کے طور طریقوں کو ایسے دلکش انداز میں پیش کیا ہے کہ قاری،ملت ابراہیم سے اپنی وابستگی اور وفاداری کے اظہار کےلیے اپنے اندر بڑی تڑپ محسوس کرتا ہے اور ابراہیمی جذبات وکیفیات کے رنگ میں رنگنے کے لیے خود کو مجبور پاتا ہے۔واضح رہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے اس بڑے عنوان،کتاب الحج، کے تحت 312 احادیث ذکر کی ہیں،جن میں سے 57 معلق اور باقی متصل سند سے روايت كي ہيں۔ ان میں 191 مکرر اور 121 احادیث خالص ہیں۔33 احادیث کے علاوہ باقی احادیث کو امام مسلم رحمہ اللہ نے بھی اپنی صحیح میں بیان کیا ہے،مرفوع احادیث کے علاوہ متعدد صحابۂ کرام اور تابعین عظام کے تقریبا 60 معلق آثار واقوال بھی پیش کیے ہیں۔قارئین کرام سے التماس ہے کہ وہ اپنی معلومات میں اضافے کے طور پر نہیں بلکہ اپنی زندگی کو خالص اسلامی زندگی بنانے کے لیے ان احادیث کا مطالعہ کریں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے اور قیامت کے دن وہ ہمیں اپنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع فرمائے۔آمین یا رب العالمین
حضرت علی ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے انھیں حکم دیا کہ وہ قربانی کے اونٹوں کی نگہداشت کریں اور ان کا گوشت چمڑا اور جھولیں سب خیرات کردیں، نیز قصاب کو بطور اجرت ان میں سے کوئی چیز نہ دیں۔
حدیث حاشیہ:
(1) ایک روایت میں ہے کہ قربانی کے اونٹوں کی تعداد سو تھی۔ (صحیح البخاري، الحج، حدیث:1718) ابوداود کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تیس اونٹ خود ذبح کیے اور باقی حضرت علی ؓ کے سپرد کر دیے کہ وہ انہیں نحر کریں۔ (سنن أبي داود، المناسك، حدیث:1764) صحیح مسلم میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ قربان گاہ تشریف لے گئے، وہاں جا کر تریسٹھ اونٹ خود ذبح کیے اور باقی اونٹ حضرت علی ؓ نے نحر کیے اور آپ نے انہیں اپنی قربانیوں میں شریک کیا۔ پھر ہر اونٹ سے ایک ایک بوٹی لے کر ہنڈیا میں پکایا گیا۔ پھر آپ دونوں نے گوشت کھایا اور شوربا پیا۔ (صحیح مسلم، الحج، حدیث:2950(1218)) ابوداود کی روایت کو شیخ البانی ؒ وغیرہ نے منکر اور صحیح مسلم کی روایت کو راجح قرار دیا ہے، تاہم اگر ابوداود کی روایت صحیح ثابت ہو جائے تو پھر ان روایات میں تطبیق اس طرح ہے کہ پہلے آپ نے تیس اونٹ ذبح کیے، پھر حضرت علی ؓ نے سینتیس اونٹ نحر کیے، اس کے بعد پھر رسول اللہ ﷺ نے تینتیس اونٹ اپنے دست مبارک سے ذبح کیے۔ (2) قربانی کی کھالیں غرباء و مساکین میں تقسیم کر دینی چاہئیں۔ انہیں فروخت کر کے ان کی رقم بھی دی جا سکتی ہے۔ قربانی کی کھال کو ڈول یا مصلے کی شکل میں خود بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جیسا کہ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قربانی اور ہدی کے گوشت کو مت فروخت کرو، خود کھاؤ اور اپنے تصرف میں لاؤ، اسی طرح ان کی کھالیں خود استعمال کرو، انہیں مت فروخت کرو، ان کا گوشت خود بھی کھاؤ اور دوسروں کو بھی کھلاؤ۔‘‘ (مسندأحمد:15/4) بہرحال قصاب کو بطور اجرت دینا منع ہے، ہاں اسے گوشت بطور صدقہ ہدیہ دینا جائز ہے مگر احتیاط اسی میں ہے کہ اسے گوشت نہ دیا جائے کیونکہ اس طرح مزدودی میں وہ کچھ نہ کچھ لحاظ کرے گا۔ (فتح الباري:703/3)
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے مسدد نے بیان کیاکہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، ان سے ابن جریج نے بیان کیا، کہا کہ مجھے حسن بن مسلم اور عبدالکریم جزری نے خبر دی کہ مجاہد نے ان دونوں کو خبر دی، انہیں عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ نے خبر دی، انہیں علی ؓ نے خبر دی کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں حکم دیا تھا کہ آپ ﷺ کی قربانی کے اونٹوں کی نگرانی کریں اور یہ کہ آپ ﷺ کے قربانی کے جانوروں کی ہر چیز گوشت چمڑے اور جھول خیرات کردیں اور قصائی کی مزدوری اس میں سے نہ دیں۔
حدیث حاشیہ:
یہ وہ اونٹ تھے جو آنحضرت ﷺ حجۃ الوداع میں قربانی کے لیے لے گئے تھے، دوسری روایت میں ہے کہ یہ سو اونٹ تھے ان میں سے تریسٹھ اونٹوں کو تو آنحضرت ﷺ نے اپنے دست مبارک سے نحر کیا، باقی اونٹوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نحر کر دیا۔ ( وحیدی ) حافظ ابن حجر فرماتے ہیں ثم أعطی علیا فنحر ما عبرو أشرکه في هدیه ثم أمر من کل بدنة ببضعة فجعلت في قدر فطبخت فأکلا من لحمها و شربا من مرقها۔یعنی آپ ﷺ نے بقایا اونٹ حضرت علی ؓ کے حوالہ کر دئیے اور انہوں نے ان کو نحر کیا اور آپ ﷺ نے ان کو اپنی ہدی میں شریک کیا پھر ہر ہر اونٹ سے ایک ایک بوٹی لے کر ہانڈی میں اسے پکایا گیا پس آپ دونوں نے وہ گوشت کھایا اور شوربا پیا۔ یہ کل سو اونٹ تھے جن میں سے آنحضرت ﷺ نے تریسٹھ اونٹ نحر فرمائے باقی حضرت على ﷺ نے نحر کئے۔ قال البغوي في شرح السنة و أما إذا أعطی أجرته کاملة ثم تصدق علیه إذا کان فقیراً کما تصدق علی الفقراء فلا بأس بذلك ( فتح ) یعنی امام بغوی نے شرح السنہ میں کہا کہ قصائی کو پوری اجرت دینے کے بعد اگر وہ فقیر ہے تو بطور صدقہ قربانی کا گوشت دے دیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔و قد اتفقوا علی أن لحمها لا یباع فکذلك الجلود و الجلال و أجازہ الأوزاعي و أحمد و إسحاق و أبوثور ( فتح ) یعنی اس پر اتفاق ہے کہ قربانی کا گوشت بیچا نہیں جاسکتا اس کے چمڑے اور جھول کا بھی یہی حکم ہے مگر ان چیزوں کو امام اوزاعی اور احمد و اسحق اور ابوثور نے جائز کہا ہے کہ چمڑا اور جھول بیچ کر قربانی کے مستحقین میں خرچ کردیا جائے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Ali (RA): The Prophet (ﷺ) ordered me to supervise the (slaughtering) of Budn (Hadi camel) and to distribute their meat, skins and covering sheets in charity and not to give anything (of their bodies) to the butcher as wages for slaughtering.