تشریح:
1۔ عدم انزال کی صورت میں غسل نہ کرنے کا حکم ابتدائے اسلام میں تھا جو بعد میں منسوخ ہوگیا تھا۔ اب حکم یہ ہے کہ محض دخول ہی سے غسل واجب ہوجاتا ہے خواہ انزال ہو یا نہ ہو۔ ائمہ اربعہ رحمۃ اللہ علیہم اور اکثرعلماء کا یہی موقف ہے۔
2۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا اس روایت اور اس کے بعد آنے والی روایت کو بیان کرنے سے مقصود صرف وضو کا اثبات ہے، کیونکہ دخول مظنئہ خروج مذی تو بہرحال ہے۔ اس دخول کا جو دوسرا حکم وجوبِ غسل کا ہے، اس کی تفصیل کتاب الغسل میں آئے گی، کیونکہ یہ روایات تو اب منسوخ ہیں اور زیر بحث صورت میں غسل واجب ہے۔