باب: اس بارے میں کہ مرد کا اپنی بیوی کی گود میں حائضہ ہونے کے باوجود قرآن پڑھنا جائز ہے۔
)
Sahi-Bukhari:
Menstrual Periods
(Chapter: To recite the Qur'an while lying in the lap of one's own menstruating wife)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
ابووائل اپنی خادمہ کو حیض کی حالت میں ابورزین کے پاس بھیجتے تھے اور وہ ان کے یہاں سے قرآن مجید جزدان میں لپٹا ہوا اپنے ہاتھ سے پکڑ کر لاتی تھی۔اس اثر کو ابن ابی شیبہ نے موصولاً روایت کیا ہے۔
297.
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: نبی ﷺ میری گود میں تکیہ لگا لیتے تھے جبکہ میں حیض سے ہوتی، پھر آپ قرآن کریم کی تلاوت فرماتے تھے۔
ابووائل اپنی خادمہ کو حیض کی حالت میں ابورزین کے پاس بھیجتے تھے اور وہ ان کے یہاں سے قرآن مجید جزدان میں لپٹا ہوا اپنے ہاتھ سے پکڑ کر لاتی تھی۔اس اثر کو ابن ابی شیبہ نے موصولاً روایت کیا ہے۔
حدیث ترجمہ:
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: نبی ﷺ میری گود میں تکیہ لگا لیتے تھے جبکہ میں حیض سے ہوتی، پھر آپ قرآن کریم کی تلاوت فرماتے تھے۔
حضرت ابووائل اپنی خادمہ کو ابو رزین کے پاس بھیجتے جبکہ وہ بحالت حیض ہوتی، وہ (غلاف میں لپٹے ہوئے) قرآن کو اس کی ڈوری سے پکڑے لے آتی۔
حدیث ترجمہ:
ہم سے ابونعیم فضل بن دکین نے بیان کیا، انھوں نے زہیر سے سنا، انھوں نے منصور بن صفیہ سے کہ ان کی ماں نے ان سے بیان کیا کہ عائشہ ؓ نے ان سے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ میری گود میں سر رکھ کر قرآن مجید پڑھتے، حالانکہ میں اس وقت حیض والی ہوتی تھی۔
حدیث حاشیہ:
حدیث اور باب کی مطابقت ظاہر ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated ' Aisha (RA): The Prophet (ﷺ) used to lean on my lap and recite Qur'an while I was in menses.