باب: جو عورت (حج میں) طواف افاضہ کے بعد حائضہ ہو (اس کے متعلق کیا حکم ہے؟)۔
)
Sahi-Bukhari:
Menstrual Periods
(Chapter: If a woman gets her menses after Tawaf-al-Ifada)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
328.
حضرت عائشہ ؓ زوجہ نبی ﷺ سے روایت ہے، انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! صفیہ بنت حیی ؓ کو حیض آ گیا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’شاید وہ ہمیں (مدینہ) جانے سے باز رکھے گی۔ کیا اس نے تمہارے ساتھ طواف (زیارت) نہیں کر لیا تھا؟‘‘ انھوں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’پھر وہ رخت سفر باندھے۔‘‘

ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، انھوں نے کہا ہمیں امام مالک نے خبر دی، انھوں نے عبداللہ بن ابی بکر بن عمرو بن حزم سے، انھوں نے اپنے باپ ابوبکر سے، انھوں نے عبدالرحمن کی بیٹی عمرہ سے، انھوں نے نبی کریم ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہ ؓ سے کہ انھوں نے رسول کریم ﷺ سے کہا کہ حضور صفیہ بنت حیی کو ( حج میں ) حیض آ گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، شاید کہ وہ ہمیں روکیں گی۔ کیا انھوں نے تمہارے ساتھ طواف ( زیارت ) نہیں کیا۔ عورتوں نے جواب دیا کہ کر لیا ہے۔ آپ نے اس پر فرمایا کہ پھر نکلو۔
حدیث حاشیہ:
اسی کو طواف الافاضہ بھی کہتے ہیں۔ یہ دسویں تاریخ کو منیٰ سے آکر کیا جاتا ہے۔ یہ طواف فرض ہے اور حج کا ایک رکن ہے، لیکن طواف الوداع جو حاجی کعبہ شریف سے رخصتی کے وقت کرتے ہیں، وہ فرض نہیں ہے۔ اس لیے وہ حائضہ کے واسطے معاف ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated ' Aisha (RA): (The wife of the Prophet (ﷺ)) I told Allah's Apostle (ﷺ) that Safiya bint Huyai had got her menses. He said, "She will probably delay us. Did she perform Tawaf (Al-Ifada) with you?" We replied, "Yes." On that the Prophet (ﷺ) told her to depart.