Sahi-Bukhari:
Merits of the Helpers in Madinah (Ansaar)
(Chapter: The virtues of Ubayy bin Ka’b)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
3808.
حضرت مسروق سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ عبداللہ بن عمرو ؓ کی مجلس میں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ میں ان سے دیرینہ محبت رکھتا ہوں کیونکہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: "قرآن مجید چار آدمیوں سے سیکھو: عبداللہ بن مسعود سے، آپ نے پہلے حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کا نام ذکر فرمایا، ابوحذیفہ کے آزاد کردہ غلام سالم سے، معاذ بن جبل اور ابی بن کعب سے۔"
تشریح:
1۔حضرت ابی بن کعب ؓ کا تعلق نجار کے قبیلے سے ہے۔ بیعت عقبہ ثانیہ میں آپ موجود تھے۔ غزوہ بدر اور دیگرغزوات میں شرکت کی۔ 2۔مذکورہ حدیث کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق حضرت ابی بن کعب ؓ کو قرآن سنایا۔ یہ ان کی ایسی فضیلت ہے جس میں اور کوئی صحابی شریک نہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کی فضیلت ظاہر کرنے کے لیے انھیں قرآن سنایا تاکہ لوگوں کو ان سے قرآن پڑھنے کی رغبت ہو، چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ وہ رسول اللہ ﷺ کے بعد قراءت قرآن میں مشہور امام ہوئے بلکہ یہ سید القراء کے لقب سے مشہور ہیں۔ (عمدة القاري:520/1)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عمرو بن مرہ نے، ان سے ابراہیم نے، ان سے مسروق نے بیان کیا کہ عبداللہ بن عمرو ؓ کی مجلس میں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کا ذکر آیا تو انہوں نے کہا کہ اس وقت سے ان کی محبت میرے دل میں بیٹھ گئی جب سے میں رسول کریم ﷺ کویہ فرماتے سنا کہ قرآن چار آدمیوں سے سیکھو، عبداللہ بن مسعود ؓ سے، آنحضرت ﷺ نے انہیںکے نام سے ابتداء کی، اور ابوحذیفہ ؓ کے غلام سالم سے، معاذ بن جبل ؓ سے اور ابی بن کعب ؓ سے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Masruq (RA): 'Abdullah bin Masud was mentioned before Abdullah bin 'Amr who said, "That is a man I still love, as I heard the Prophet (ﷺ) saying 'Learn the recitation of Qur'an from four from 'Abdullah bin Mas'ud (RA) --he started with him--Salim, the freed slave of Abu Hudaifa, Mu'adh bin Jabal and Ubai bin Ka'b (RA)."