قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ قِصَّةِ عُكْلٍ وَعُرَيْنَةَ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

ترجمة الباب:

4193 .   حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ وَالْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو رَجَاءٍ مَوْلَى أَبِي قِلَابَةَ وَكَانَ مَعَهُ بِالشَّأْمِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ اسْتَشَارَ النَّاسَ يَوْمًا قَالَ مَا تَقُولُونَ فِي هَذِهِ الْقَسَامَةِ فَقَالُوا حَقٌّ قَضَى بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَضَتْ بِهَا الْخُلَفَاءُ قَبْلَكَ قَالَ وَأَبُو قِلَابَةَ خَلْفَ سَرِيرِهِ فَقَالَ عَنْبَسَةُ بْنُ سَعِيدٍ فَأَيْنَ حَدِيثُ أَنَسٍ فِي الْعُرَنِيِّينَ قَالَ أَبُو قِلَابَةَ إِيَّايَ حَدَّثَهُ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ مِنْ عُرَيْنَةَ وَقَالَ أَبُو قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ مِنْ عُكْلٍ ذَكَرَ الْقِصَّةَ

صحیح بخاری:

کتاب: غزوات کے بیان میں

 

تمہید کتاب  (

باب: قبائل عکل اور عرینہ کا قصہ

)
 

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4193.   حضرت عمر بن عبدالعزیز ؓ سے روایت ہے، انہوں نے ایک دن لوگوں سے مشورہ لیا اور فرمایا: تم اس قسامہ کے متعلق کیا کہتے ہو؟ لوگوں نے کہا: یہ حق ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اس کے مطابق فیصلہ فرمایا اور آپ سے پہلے خلفائے راشدین نے بھی اس کے مطابق فیصلہ کیا۔ ابو رجاء بیان کرتے ہیں: اس وقت ابوقلابہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے تخت کے پیچھے (کھڑے) تھے۔ اتنے میں رنبسہ بن سعید نے کہا: پھر قبیلہ عرینہ کے لوگوں کے متعلق حضرت انس ؓ سے مروی حدیث کہاں گئی؟ اس پر ابوقلابہ نے کہا کہ حضرت انس ؓ نے خود مجھ سے بیان کی تھی۔ عبدالعزیز بن صہیب نے حضرت انس ؓ کے حوالے سے صرف قبیلہ عکل کا ذکر کیا ہے، پھر مذکورہ واقعہ تفصیل سے بیان کیا۔