قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ غَزْوَةِ خَيْبَرَ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

ترجمة الباب:

4220 .   حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَصَابَتْنَا مَجَاعَةٌ يَوْمَ خَيْبَرَ فَإِنَّ الْقُدُورَ لَتَغْلِي قَالَ وَبَعْضُهَا نَضِجَتْ فَجَاءَ مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَأْكُلُوا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ شَيْئًا وَأَهْرِقُوهَا قَالَ ابْنُ أَبِي أَوْفَى فَتَحَدَّثْنَا أَنَّهُ إِنَّمَا نَهَى عَنْهَا لِأَنَّهَا لَمْ تُخَمَّسْ وَقَالَ بَعْضُهُمْ نَهَى عَنْهَا الْبَتَّةَ لِأَنَّهَا كَانَتْ تَأْكُلُ الْعَذِرَةَ

صحیح بخاری:

کتاب: غزوات کے بیان میں

 

تمہید کتاب  (

باب: غزوئہ خیبر کا بیان

)
  تمہید باب

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4220.   حضرت ابن ابی اوفیٰ ؓ سے روایت ہے کہ غزوہ خیبر کے موقع پر ہمیں بھوک نے ستایا، ادھر ہنڈیاں جوش مار رہی تھیں اور کچھ ہنڈیاں پک چکی تھیں۔ اچانک نبی ﷺ کا منادی آیا اور اعلان کیا کہ گدھوں کے گوشت میں سے کچھ نہ کھاؤ اور ہنڈیوں کو الٹ دو۔ ابن ابی اوفی ؓ نے کہا: ہم نے آپس میں باتیں کیں کہ گدھوں کے گوشت سے اس لیے آپ نے منع فرمایا ہے کہ ان میں سے خمس نہیں نکالا گیا تھا جبکہ بعض لوگوں نے کہا کہ آپ نے ان سے حتمی طور پر منع فر دیا ہے کیونکہ یہ گندگی کھاتے ہیں۔