Sahi-Bukhari:
Belief
(Chapter: Faith increases and decreases)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
اور اللہ تعالیٰ کے اس قول کی ( تفسیر ) کا بیان ’’اور ہم نے انھیں ہدایت میں زیادتی د۔‘‘ اور دوسری آیت کی تفسیر میں کہ ’’اور اہل ایمان کا ایمان زیادہ ہو جائے۔‘‘ پھر یہ بھی فرمایا: ’’ آج کے دن میں تمہارا دین مکمل کر دیا۔‘‘کیونکہ جب کمال میں سے کچھ باقی رہ جائے تو اسی کو کمی کہتے ہیں۔
45.
حضرت عمر بن خطاب ؓ سے روایت ہے، ایک یہودی نے ان سے کہا: اے امیر المومنین! تمہاری کتاب (قرآن) میں ایک ایسی آیت ہے جسے تم پڑھتے رہتے ہو، اگر وہ آیت ہم یہودیوں پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عید کا دن ٹھہرا لیتے۔ حضرت عمر ؓ نے کہا: وہ کون سی آیت ہے؟ یہودی بولا یہ آیت: ’’آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین کامل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور دین اسلام کو تمہارے لیے پسند کر لیا۔‘‘ حضرت عمر ؓ نے کہا: ’’ہم اس دن اور اس مقام کو جانتے ہیں جس میں یہ آیت نبی ﷺ پر نازل ہوئی۔ یہ آیت جمعے کے دن اتری جب آپ عرفات میں کھڑے تھے۔‘‘
تشریح:
1۔ یہودی دراصل یہ کہنا چاہتا تھا کہ مسلمان اس آیت کی اہمیت سے نابلد ہیں۔ اگر ہم پر یہ آیت نازل ہوتی تو ہم مارے خوشی کے اس کے یوم نزول کو عید کے طور پر مناتے اور ہرسال اس دن خوشی کا اظہار کرتے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جواب کامطلب یہ ہے کہ تمہاری عید توخود ساختہ ہوتی لیکن ہمارے نزدیک تو اس کا نزول ہی عید کے دن ہوا اور ایسی جگہ پر نزول ہوا جو بہت تاریخی اور انتہائی تقدیس کا حامل ہے۔ یعنی جمعے کا دن، ذوالحجہ کی نویں تاریخ اور میدان عرفات، اب فیصلہ کیا جائے کہ کون سی خوشی، درحقیقت خوشی کہلانے کا حق رکھتی ہے؟ ایک وہ خوشی ہے جسےخود انسان مقرر کرتا ہے اور ایک وہ جس کی تعیین اللہ کی طرف سے ہو، جبکہ اصل خوشی تو وہی ہے جو اللہ کی مقررکردہ ہو۔ طبرانی میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے الفاظ اس طرح منقول ہیں کہ یہ آیت جمعے اور عرفے کے دن نازل ہوئی اور یہ دونوں دن ہمارے لیے عید کی حیثیت رکھتے ہیں۔ (المعجم الأوسط للطبراني: 460/1۔حدیث: 834 وفتح الباري 142/1) غرض یہ دونوں عیدیں وقتی نہیں بلکہ دائمی ہیں۔ 2۔ آیت کریمہ میں دین کے متعلق لفظ اکمال استعمال ہوا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ دین کمال کو قبول کرتا ہے اور جوچیز کمال کو قبول کرتی ہے وہ نقصان کو بھی قبول کرسکتی ہے۔اس سے دین میں کمی بیشی کا اثبات ہوا، یعنی عمل کے اعتبار سے، نہ کہ انسانوں کو دین میں کمی بیشی کا اختیار ہے جیسے اہل بدعت کا شیوہ ہے۔ وہ اپنی طرف سے دین میں اضافہ کرتے رہتے ہیں، حالانکہ جس دین کو اللہ نے مکمل کردیا، اس میں اضافے کی گنجائش کس طرح ہوسکتی ہے یا اس کا مجاز کون ہو سکتا ہے؟ ایک اشکال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اکمال سے پہلے کمی کا تصور لازم آتا ہے تو کیا شروع میں صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کا ایمان اوردین کامل نہیں تھا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ کمی صرف مومن بہ (امورایمان) کے اعتبار سے ہے ورنہ جس زمانے میں اسلام کے جتنے احکام نازل شدہ تھے ان کو ماننا ہی کامل ایمان تھا۔ شریعت کے دور اول اور دور کمال کا اعتبار کر کے کسی کے دین کو ناقص نہیں کہا جاسکتا ہے۔ 3۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ خود ساختہ عیدوں کی بھی تردید کرتے ہیں کہ ہم ایسے نہیں ہیں کہ اپنی طرف سے جو دن چاہیں عید کے لیے مقرر کرلیں بلکہ ہم تو اس سلسلے میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات کے محتاج ہیں۔ ہمارے نزدیک جمعہ تو عید المومنین ہے جسے اللہ تعالیٰ نے بطورعید مقررکیا ہے نہ کہ ہم نے اپنی طرف سے یوم عید قراردیا ہے۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
45
٧
ترقيم دار طوق النّجاة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار طوق النجاۃ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
45
٨
ترقيم فؤاد عبد الباقي (دار السلام)
ترقیم فواد عبد الباقی (دار السلام)
45
١٠
ترقيم فؤاد عبد الباقي (داود راز)
ترقیم فواد عبد الباقی (داؤد راز)
45
تمہید کتاب
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے وحی کی عظمت وصداقت ثابت کرنے کے بعد ضروری خیال کیا کہ اب اساس دین یعنی ایمان کی وضاحت کی جائے جو عبادات کی صحت وقبولیت کے لیے مدار اور اخروی نجات کے لیے شرط اول ہے۔ چنانچہ کتاب الایمان میں ایمان ہی سے متعلقہ احادیث ہوں گی۔لفظ ایمان امن سے مشتق ہے جس کے لغوی معنی امن واطمینان ہیں، اسی لغوی معنی کے پیش نظر مومن اسے کہاجاتا ہے جس سے لوگ اپنی جان ومال کے متعلق سکون و اطمینان محسوس کریں۔حدیث میں ہے۔(۔۔۔۔۔مَنْ أَمِنَهُ الْمُؤْمِنُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ )( مسند احمد 2/206۔)"(مومن وہ ہے)جس سے دوسرے مومن اپنی جان و مال کے متعلق بے خوف ہوں۔"اسی طرح یہ تصدق کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: (وَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِينَ)( المومنون:23۔38۔)"ہم اس کی تصدیق کرنے والے نہیں ہیں۔" کسی کی بات پر ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اسےاپنی تکذیب کی طرف سے مطمئن کرتے ہیں اور اس کی ا مانت ودیانت پر اپنے اعتماد ووثوق کا اظہار کرتے ہیں۔ایمان کی شرعی تعریف یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو کچھ بھی اپنے رب کی طرف سے اصول وراکان اور احکام ومسائل لے کر آئے ہیں ان کی تصدیق کی جائے اور ان کی سچائی کو دل میں بٹھایا جائے۔، پھر زبان سے اس کی تصدیق کا اظہار اور اپنے دیگر اعضاء سے اس کا عملی ثبوت مہیا کیا جائے۔ گویا اس کے لیے تین چیزوں کا ہونا ضروری ہے۔ دل سے تصدیق زبان سے اقرار اور دیگراعضاء سے التزام عمل ومتابعت یہود کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت و تصدیق تھی اور منافقین میں بظاہر التزام عمل و متابعت بھی موجود تھا اس کے باوجود مومن نہیں ہیں، لہٰذا تصدیق میں کوتاہی کا مرتکب منافق اور اقرار سے پہلو تہی کفر کا باعث ہے جبکہ عملی کوتا ہی کا مرتکب فاسق ہے۔ اگر انکار کی وجہ سے بدعملی کا شکار ہے تو بھی اس کے کفر میں کوئی شبہ نہیں ایسے حالات میں تصدیق واقرار کا کوئی فائدہ نہیں۔سلف صالحین کا نقطہ نظر بھی یہی ہے کہ ایمان کے متعلق جو آیات واحادیث وارد ہیں ان کی اتباع کو کافی خیال کیا جائے۔ان مباحث کلامیہ کی طرف قطعی التفات نہ کیا جائے جو متاخرین کے"دست ہنر شناس"کا کرشمہ ہیں۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ چونکہ سر رشتہ محدثین سے منسلک ہیں، اس لیے انھوں نے ایمان سے متعلق وارد شدہ قرآنی آیات اور احادیث و آثار کے پیش نظر اس موقف کواختیار کیا ہے کہ ایمان بسیط نہیں بلکہ تصدیق قلبی اقرار لسانی اور عمل بدنی سے مرکب ہے۔ تکون کے یہ تینوں زاویے اس قدر لازم ملزوم اور باہم مربوط ہیں کہ ان میں سے کسی ایک کو الگ کر دیا جائے تو ایسا حقیقی ایمان باقی نہیں رہتا جس سے اخروی نجات کا حصول ممکن ہو۔ اس کے بعض اجزاء اساسی اور بنیادی ہیں جنھیں امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ارکان اسلام کے نام سے تعبیر کر کے انہیں اولیت دی ہے اور کچھ اجزاء کمال ہیں جنھیں "امور ایمان" کا عنوان دے کر آخر میں بیان کیا ہے قارئین کرام اس تفصیل کو ذہن میں رکھتے ہوئے کتاب الایمان کا مطالعہ کریں۔
تمہید باب
ایمان کی کمی بیشی کئی اعتبار سے ہے ایک کمی بیشی تصدیق کے لحاظ سے ہے ایک کمی بیشی عمل سے متعلق ہے۔اور تیسری کمی بیشی مُومَن بہ(جس پرایمان لایا جائے) کے اعتبار سے ہے۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد یہ ہے کہ ایمان ہرلحاظ سے کمی بیشی کو قبول کرتاہے ۔اس باب میں مُومَن بہ کے لحاظ سے کمی بیشی کا اثبات مقصود ہے۔اس سلسلے میں امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نےتین آیات کا حوالہ دیا ہے:(الف)۔ (وَزِدْنَاهُمْ هُدًى) "(یہ چند نوجوان (اصحاب کہف) اپنے رب پر ایمان لائے تھے) اور ہم نے ان کو ہدایت میں ترقی دی تھی"اس آیت میں ہدایت،ایمان کے معنی میں ہے کیونکہ اس سے پہلے ایمان کا ذکر ہے،یا پھر ہدایت اپنے اصطلاحی معنی میں ہے،یعنی ایسی رہنمائی جو منزل مقصود تک پہنچادے۔یہ ایسی ہدایت ہے جو ایمان کو لازم ہے۔ایمان کے بغیر رہنمائی نہیں ہوسکتی۔( عمدۃ القاری 381/1) (ب)۔ (وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا)"اور تاکہ اہل ایمان کے ایمان میں اضافہ ہوجائے۔"یہ آیت اپنے مفہوم میں واضح ہے کہ ایمان میں کمی بیشی ہوتی ہے۔اس کی وضاحت پہلے ہوچکی ہے۔(ج)۔ ( الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ )"آج کے دن میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کردیا ہے۔"امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اس کی مذید وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جب کمال میں سے کوئی چیز باقی رہ جائے تو اس کو کمی کہا جاتاہے۔یہ آیت ایمان کی کمی بیشی کے متعلق ایک زبردست دلیل کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ یہ اس دن نازل ہوئی جب دین اسلام کے فرائض اور سنن مکمل ہوچکے تھے۔اب دین کا کمال اسی صورت میں حاصل ہوگا کہ پوری شریعت پرعمل کیاجائے۔اگرشرائع اسلام پر عمل کرنے میں کوتاہی ہوگی تو ایمان ناقص رہے گا۔اور جوان کی حفاظت کرے گا،اس کا ایمان مکمل ہوگا۔( عمدۃالقاری 381/1)
اور اللہ تعالیٰ کے اس قول کی ( تفسیر ) کا بیان ’’اور ہم نے انھیں ہدایت میں زیادتی د۔‘‘ اور دوسری آیت کی تفسیر میں کہ ’’اور اہل ایمان کا ایمان زیادہ ہو جائے۔‘‘ پھر یہ بھی فرمایا: ’’ آج کے دن میں تمہارا دین مکمل کر دیا۔‘‘کیونکہ جب کمال میں سے کچھ باقی رہ جائے تو اسی کو کمی کہتے ہیں۔
حدیث ترجمہ:
حضرت عمر بن خطاب ؓ سے روایت ہے، ایک یہودی نے ان سے کہا: اے امیر المومنین! تمہاری کتاب (قرآن) میں ایک ایسی آیت ہے جسے تم پڑھتے رہتے ہو، اگر وہ آیت ہم یہودیوں پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عید کا دن ٹھہرا لیتے۔ حضرت عمر ؓ نے کہا: وہ کون سی آیت ہے؟ یہودی بولا یہ آیت: ’’آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین کامل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور دین اسلام کو تمہارے لیے پسند کر لیا۔‘‘ حضرت عمر ؓ نے کہا: ’’ہم اس دن اور اس مقام کو جانتے ہیں جس میں یہ آیت نبی ﷺ پر نازل ہوئی۔ یہ آیت جمعے کے دن اتری جب آپ عرفات میں کھڑے تھے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
1۔ یہودی دراصل یہ کہنا چاہتا تھا کہ مسلمان اس آیت کی اہمیت سے نابلد ہیں۔ اگر ہم پر یہ آیت نازل ہوتی تو ہم مارے خوشی کے اس کے یوم نزول کو عید کے طور پر مناتے اور ہرسال اس دن خوشی کا اظہار کرتے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جواب کامطلب یہ ہے کہ تمہاری عید توخود ساختہ ہوتی لیکن ہمارے نزدیک تو اس کا نزول ہی عید کے دن ہوا اور ایسی جگہ پر نزول ہوا جو بہت تاریخی اور انتہائی تقدیس کا حامل ہے۔ یعنی جمعے کا دن، ذوالحجہ کی نویں تاریخ اور میدان عرفات، اب فیصلہ کیا جائے کہ کون سی خوشی، درحقیقت خوشی کہلانے کا حق رکھتی ہے؟ ایک وہ خوشی ہے جسےخود انسان مقرر کرتا ہے اور ایک وہ جس کی تعیین اللہ کی طرف سے ہو، جبکہ اصل خوشی تو وہی ہے جو اللہ کی مقررکردہ ہو۔ طبرانی میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے الفاظ اس طرح منقول ہیں کہ یہ آیت جمعے اور عرفے کے دن نازل ہوئی اور یہ دونوں دن ہمارے لیے عید کی حیثیت رکھتے ہیں۔ (المعجم الأوسط للطبراني: 460/1۔حدیث: 834 وفتح الباري 142/1) غرض یہ دونوں عیدیں وقتی نہیں بلکہ دائمی ہیں۔ 2۔ آیت کریمہ میں دین کے متعلق لفظ اکمال استعمال ہوا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ دین کمال کو قبول کرتا ہے اور جوچیز کمال کو قبول کرتی ہے وہ نقصان کو بھی قبول کرسکتی ہے۔اس سے دین میں کمی بیشی کا اثبات ہوا، یعنی عمل کے اعتبار سے، نہ کہ انسانوں کو دین میں کمی بیشی کا اختیار ہے جیسے اہل بدعت کا شیوہ ہے۔ وہ اپنی طرف سے دین میں اضافہ کرتے رہتے ہیں، حالانکہ جس دین کو اللہ نے مکمل کردیا، اس میں اضافے کی گنجائش کس طرح ہوسکتی ہے یا اس کا مجاز کون ہو سکتا ہے؟ ایک اشکال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اکمال سے پہلے کمی کا تصور لازم آتا ہے تو کیا شروع میں صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کا ایمان اوردین کامل نہیں تھا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ کمی صرف مومن بہ (امورایمان) کے اعتبار سے ہے ورنہ جس زمانے میں اسلام کے جتنے احکام نازل شدہ تھے ان کو ماننا ہی کامل ایمان تھا۔ شریعت کے دور اول اور دور کمال کا اعتبار کر کے کسی کے دین کو ناقص نہیں کہا جاسکتا ہے۔ 3۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ خود ساختہ عیدوں کی بھی تردید کرتے ہیں کہ ہم ایسے نہیں ہیں کہ اپنی طرف سے جو دن چاہیں عید کے لیے مقرر کرلیں بلکہ ہم تو اس سلسلے میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات کے محتاج ہیں۔ ہمارے نزدیک جمعہ تو عید المومنین ہے جسے اللہ تعالیٰ نے بطورعید مقررکیا ہے نہ کہ ہم نے اپنی طرف سے یوم عید قراردیا ہے۔
ترجمۃ الباب:
ارشاد باری تعالیٰ ہے: "(یہ چند نوجوان (اصحاب کہف) اپنے رب پر ایمان لائے تھے) اور ہم نے ان کو ہدایت میں ترقی دی تھی۔" "اور تاکہ اہل ایمان کے ایمان میں اضافہ ہو جائے۔" نیز فرمایا:"آج کے دن میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا ہے۔" اور جب کمال میں سے کوئی چیز باقی رہ جائے تو اس کو کمی کہا جاتا ہے۔
حدیث ترجمہ:
ہم سے اس حدیث کو حسن بن صباح نے بیان کیا، انھوں نے جعفر بن عون سے سنا، وہ ابوالعمیس سے بیان کرتے ہیں، انھیں قیس بن مسلم نے طارق بن شہاب کے واسطے سے خبر دی۔ وہ حضرت عمر بن خطاب ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک یہودی نے ان سے کہا کہ اے امیرالمومنین! تمہاری کتاب (قرآن) میں ایک آیت ہے جسے تم پڑھتے ہو۔ اگر وہ ہم یہودیوں پر نازل ہوتی تو ہم اس (کے نزول کے) دن کو یوم عید بنا لیتے۔ آپ نے پوچھا وہ کون سی آیت ہے؟ اس نے جواب دیا (سورہ مائدہ کی یہ آیت کہ) ’’آج میں نے تمہارے دین کو مکمل کر دیا اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی اور تمہارے لیے دین اسلام پسند کیا۔‘‘ حضرت عمرؓ نے فرمایا: ’’ہم اس دن اور اس مقام کو (خوب) جانتے ہیں جب یہ آیت رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوئی (اس وقت) آپ ﷺ عرفات میں جمعہ کے دن کھڑے ہوئے تھے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
حضرت عمر ؓ کے جواب کا مطلب یہ تھا کہ جمعہ کا دن اور عرفہ کا دن ہمارے ہاں عید ہی مانا جاتا ہے اس لیے ہم بھی اس مبارک دن میں اس آیت کے نزول پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں، پھر عرفہ کے بعد والا دن عیدالاضحیٰ ہے، اس لیے جس قدرخوشی اور مسرت ہم کو ان دنوں میں ہوتی ہے اس کا تم لوگ اندازہ اس لیے نہیں کرسکتے کہ تمہارے ہاں عید کا دن کھیل تماشے اور لہوولعب کا دن مانا گیا ہے، اسلام میں ہرعید بہترین روحانی اور ایمانی پیغام لے کر آتی ہے۔ آیت کریمہ ﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ﴾(المائدة: 3) میں دین کے اکمال کا اعلان کیا گیا ہے، ظاہر ہے کہ کامل صرف وہی چیز ہے جس میں کوئی نقص باقی نہ رہ گیا ہو، پس اسلام آنحضرت ﷺ کے عہد مبارک میں کامل مکمل ہوچکا جس میں کسی تقلیدی مذہب کا وجود نہ کسی خاص امام کے مطاع مطلق کا تصور تھا۔ کوئی تیجہ، فاتحہ، چہلم کے نام سے رسم نہ تھی۔ حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی نسبتوں سے کوئی آشنا نہ تھا کیونکہ یہ بزرگ عرصہ دراز کے بعد پیدا ہوئے اور تقلیدی مذاہب کا اسلام کی چارصدیوں تک پتہ نہ تھا، اب ان چیزوں کو دین میں داخل کرنا، کسی امام بزرگ کی تقلید مطلق واجب قرار دینا اور ان بزرگوں سے یہ تقلیدی نسبت اپنے لیے لازم سمجھ لینا یہ وہ امور ہیں جن کو ہر بابصیرت مسلمان دین میں اضافہ ہی کہے گا۔ مگرصد افسوس کہ امت مسلمہ کا ایک جم غفیر ان ایجادات پر اس قدر پختگی کے ساتھ اعتقاد رکھتا ہے کہ اس کے خلاف وہ ایک حرف سننے کے لیے تیار نہیں، صرف یہی نہیں بلکہ ان ایجادات نے مسلمانوں کو اس قدر فرقوں میں تقسیم کردیا ہے کہ اب ان کا مرکز واحد پر جمع ہونا تقریباً ناممکن نظر آرہا ہے۔ مسلک محدثین بحمدہ تعالیٰ اس جمود اور اس اندھی تقلید کے خلاف خالص اسلام کی ترجمانی کرتا ہے جو آیت شریفہ ﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ﴾ (المائدة: 3) میں بتایا گیا ہے۔ تقلیدی مذہب کے بارے میں کسی صاحب بصیرت نے خوب کہا ہے دین حق را چار مذہب ساختد رخنہ در دین نبی اند اختد
یعنی لوگوں نے دین حق جو ایک تھا، اس کے چارمذہب بنا ڈالے، اس طرح نبی کریم ﷺ کے دین میں رخنہ ڈال دیا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Umar bin Al-Khattab (RA): Once a Jew said to me, "O the chief of believers! There is a verse in your Holy Book which is read by all of you (Muslims), and had it been revealed to us, we would have taken that day (on which it was revealed as a day of celebration." 'Umar bin Al-Khattab (RA) asked, "Which is that verse?" The Jew replied, "This day I have perfected your religion for you, completed my favor upon you, and have chosen for you Islam as your religion." (5:3) 'Umar replied,"No doubt, we know when and where this verse was revealed to the Prophet(ﷺ). It was Friday and the Prophet (ﷺ) was standing at 'Arafat (i.e. the Day of Hajj)"