قسم الحديث (القائل): موقوف ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابُ قَوْلِهِ (الآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضُعْفًا) الآيَةَ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

ترجمة الباب:

4653 .   حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السُّلَمِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَ أَخْبَرَنِي الزُّبَيْرُ بْنُ خِرِّيتٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ شَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ حِينَ فُرِضَ عَلَيْهِمْ أَنْ لَا يَفِرَّ وَاحِدٌ مِنْ عَشَرَةٍ فَجَاءَ التَّخْفِيفُ فَقَالَ الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضُعْفًا فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ قَالَ فَلَمَّا خَفَّفَ اللَّهُ عَنْهُمْ مِنْ الْعِدَّةِ نَقَصَ مِنْ الصَّبْرِ بِقَدْرِ مَا خُفِّفَ عَنْهُمْ

صحیح بخاری:

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں

 

تمہید کتاب  (

باب: آیت (( الئن خفف اللہ عنکم )) الخ کی تفسیر”اب اللہ نے تم پر تخفیف کر دی اور معلوم کر لیا کہ تم میں کمزوری آ گئی ہے“ اللہ تعالیٰ کے ارشاد «والله مع الصابرين» تک۔

)
  تمہید باب

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4653.   حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب یہ آیت اتری: "اگر تم میں سے بیس آدمی صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آ جائیں گے۔" تو یہ مسلمانوں پر گراں گزری کیونکہ اس میں مسلمانوں پر یہ فرض کر دیا گیا تھا کہ ایک مسلمان دس کفار کے مقابلے میں راہ فرار اختیار نہ کرے۔ پھر اللہ تعالٰی نے تخفیف فر دی اور فرمایا: "اب اللہ تعالٰی نے تم سے تخفیف کر دی ہے اور اس نے معلوم کر لیا کہ تم میں کچھ کمزوری ہے، اس لیے اب اگر تم میں سے سو صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آ جائیں گے۔" حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں: جب اللہ تعالٰی نے ان سے تعدادمیں تخفیف کر دی تو تعداد کی کمی سے اتنی ہی مسلمانوں کے صبر میں بھی کمی کر دی گئی۔