قسم الحديث (القائل): موقوف ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابُ قَوْلِهِ {إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا، فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا})

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

ترجمة الباب:

4766 .   حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ أَمَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبْزَى أَنْ أَسْأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ هَاتَيْنِ الْآيَتَيْنِ وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ لَمْ يَنْسَخْهَا شَيْءٌ وَعَنْ وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ قَالَ نَزَلَتْ فِي أَهْلِ الشِّرْكِ

صحیح بخاری:

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں

 

تمہید کتاب  (

باب: آیت (( الا من تاب وآمن وعمل عملا صالحا )) کی تفسیریعنی”مگر ہاں جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور نیک کام کرتا رہے، سو ان کی بدیوں کو اللہ نیکیوں سے بدل دے گا اور اللہ تو ہے ہی بڑا بخشش کرنے والا بڑا ہی مہربان ہے“

)
  تمہید باب

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4766.   حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مجھے حضرت عبدالرحمٰن بن ابزٰی نے حکم دیا کہ میں حضرت ابن عباس ؓ سے درج ذیل دو آیات کے متعلق سوال کروں: ’’جو کسی مومن کو قصدا قتل کرتا ہے تو اس کی سزا جہنم ہے۔‘‘ میں نے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: یہ آیت کسی دوسری آیت سے منسوخ نہیں ہوئی۔ اور دوسری آیت: ’’اور جو لوگ اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے۔‘‘ کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: یہ آیت تو مشرکین کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔