قسم الحديث (القائل): موقوف ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابٌ: )

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

ترجمة الباب:

4806 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْعَوَّامِ قَالَ سَأَلْتُ مُجَاهِدًا عَنْ السَّجْدَةِ فِي ص قَالَ سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَقَالَ أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمْ اقْتَدِهْ وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَسْجُدُ فِيهَا

صحیح بخاری:

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں

 

تمہید کتاب  (

باب

)
 

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4806.   عوام بن حوشب سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت مجاہد سے سورہ ص میں سجدہ کرنے کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: یہ سوال حضرت ابن عباس ؓ سے بھی کیا گیا تھا، انہوں نے جواب میں یہ آیت تلاوت کی: ’’یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالٰی نے ہدایت دی تھی، لہذا آپ بھی ان کی ہدایت کی اتباع کریں۔‘‘ اور حضرت ابن عباس ؓ اس سورت میں سجدہ کیا کرتے تھے۔