Sahi-Bukhari:
Virtues of the Qur'an
(Chapter: The scribe of the Prophet (saws))
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
4989.
سیدنا زید بن ثابت ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ سیدنا ابوبکر ؓ نے مجھے بلا کر فرمایا: تم رسول اللہ ﷺ کے لیے وحی لکھا کرتے تھے لہذا تم ہی قرآن مجید کو محنت وجستجو سے جمع کرو، چنانچہ میں نے تلاش شروع کی تو سورہ توبہ کی آخری دو آیات جو ابو خزیمہ انصاری ؓ کے پاس لکھی ہوئی ملیں، ان کے علاوہ اور کہیں سے یہ آیات دستیاب نہ ہوسکیں۔ وہ آیات یہ تھیں ﴿لَقَدْ جاءَکُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِکُمْ عَزِیزٌ عَلَیْهِ عَنِتُّمْ﴾
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں متعدد حضرات کو وحی لکھنے کا شرف حاصل ہوا۔چونکہ اکثر وحی کو حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لکھا۔اس لیے حدیث میں ان کا ذکر ہے۔مدینہ طیبہ میں سب سے پہلے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وحی لکھی اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے بعد مقرر ہوئے اور مکہ مکرمہ میں عبداللہ بن سعد بن ابی سرح وحی لکھتے تھے جو بعد میں مرتد ہوگئے،پھر فتح مکہ کے وقت دوبارہ اسلام قبول کیا۔(فتح الباری 29/9)
سیدنا زید بن ثابت ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ سیدنا ابوبکر ؓ نے مجھے بلا کر فرمایا: تم رسول اللہ ﷺ کے لیے وحی لکھا کرتے تھے لہذا تم ہی قرآن مجید کو محنت وجستجو سے جمع کرو، چنانچہ میں نے تلاش شروع کی تو سورہ توبہ کی آخری دو آیات جو ابو خزیمہ انصاری ؓ کے پاس لکھی ہوئی ملیں، ان کے علاوہ اور کہیں سے یہ آیات دستیاب نہ ہوسکیں۔ وہ آیات یہ تھیں ﴿لَقَدْ جاءَکُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِکُمْ عَزِیزٌ عَلَیْهِ عَنِتُّمْ﴾
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے یونس نے، ان سے ابن شہاب نے، ان سے عبید ابن سباق نے بیان کیا اور ان سے حضرت زید بن ثابت ؓ نے بیان کیا کہ حضرت ابو بکر ؓ نے اپنے زمانہء خلافت میں مجھے بلایا اور کہا کہ تم رسول اللہ ﷺ کے سامنے قرآن لکھتے تھے۔ اس لئے اب بھی قرآن (جمع کرنے کے لئے) تم ہی تلاش کرو۔ میں نے تلاش کی اور سورۃ توبہ کی آخری دو آیتیں مجھے حضرت ابوخزیمہ انصاری کے پاس لکھی ہوئی ملیں، ان کے سوا اور کہیں یہ دو آیتیں نہیں مل رہی تھیں۔ وہ آیتیں یہ تھیں۔﴿لَقَدْ جاءَکُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِکُمْ عَزِیزٌ عَلَیْهِ عَنِتُّمْ﴾ آخر تک۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Zaid bin Thabit (RA) : Abu Bakr (RA) sent for me and said, "You used to write the Divine Revelations for Allah's Apostle (ﷺ) : So you should search for (the Qur'an and collect) it." I started searching for the Qur'an till I found the last two Verses of Surat At-Tauba with Abi Khuzaima Al-Ansari and I could not find these Verses with anybody other than him. (They were): 'Verily there has come unto you an Apostle (ﷺ) (Muhammad) from amongst yourselves. It grieves him that you should receive any injury or difficulty ...' (9.128-129)