Sahi-Bukhari:
Virtues of the Qur'an
(Chapter: The superiority of Qul-Huwa Allahu Ahad (Surat Al-Ikhlas) (No.112))
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
اس باب میں نبی کریم ﷺ کی ایک حدیث عمرہ نے عائشہ ؓ سے نقل کی ہے۔
5013.
سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے سنا کہ وہ ﴿ قُل ھُوَ اللہُ أَحَد﴾ بار بار پڑھ رہا ہے۔ جب صبح ہوئی تو اس نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر اس واقعے کا ذکر کیا گویا وہ اس عمل میں کوئی بڑا ثواب نہ خیال کرتا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میری جان ہے! یہ سورت، قرآن کے ایک تہائی حصے کے برابر ہے۔‘‘
اس روایت کو خود امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے کتاب التوحید حدیث 7375۔کے تحت دوسرے مقام پر متصل سند سےبیان کیا ہے جس میں سورہ اخلاص کو صفۃ الرحمٰن قراردیا گیا ہے۔
اس باب میں نبی کریم ﷺ کی ایک حدیث عمرہ نے عائشہ ؓ سے نقل کی ہے۔
حدیث ترجمہ:
سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے سنا کہ وہ ﴿ قُل ھُوَ اللہُ أَحَد﴾ بار بار پڑھ رہا ہے۔ جب صبح ہوئی تو اس نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر اس واقعے کا ذکر کیا گویا وہ اس عمل میں کوئی بڑا ثواب نہ خیال کرتا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میری جان ہے! یہ سورت، قرآن کے ایک تہائی حصے کے برابر ہے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
اس کے متعلق حضرت عمر بن خطاب ؓنے حضرت عائشہ ؓسے انہوں نے نبی کریم ﷺسے ایک حدیث بیان کی ہے
حدیث ترجمہ:
ہم سے عبد اللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، کہا ہم کوامام مالک نے خبر دی، انہیں عبد الرحمن بن عبد اللہ بن عبد الرحمن بن ابی صعصعہ نے، انہیں ان کے والد عبد اللہ نے اور انہیں حضرت ابو سعید خدری ؓ نے کہ ایک صحابی (خود ابو سعید خدری) نے ایک دوسرے صحابی ( قتادہ بن نعمان ؓ ) اپنے ماں جائے بھائی کو دیکھا کہ وہ رات کو سورۃ ﴿ قُل ھُوَ اللہُ أَحَد﴾ بار بار پڑھ رہے ہیں۔ صبح ہوئی تو وہ صحابی (ابو سعید ؓ ) رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آنحضرت سے اس کا ذکر کیا گویا انہوں نے سمجھا کہ اس میں کوئی بڑا ثواب نہ ہو گا۔ آنحضرت نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ سورت قرآن مجید کے ایک تہائی حصہ کے برابر ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abu Sa'id Al-Khudri(RA): A man heard another man reciting (Surat-Al-Ikhlas) 'Say He is Allah, (the) One.' (112. 1) repeatedly. The next morning he came to Allah's Apostle (ﷺ) and informed him about it as if he thought that it was not enough to recite. On that Allah's Apostle (ﷺ) said, "By Him in Whose Hand my life is, this Surah is equal to one-third of the Qur'an!"