Sahi-Bukhari:
Virtues of the Qur'an
(Chapter: To recommend the Book of Allah عز وجل)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
5022.
سیدنا طلحہ بن مصرف سے روایت ہے انہوں نے کہا میں نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے سوال کیا: آیا نبی ﷺ نے کوئی وصیت فرمائی تھی؟ انہوں نے فرمایا: نہیں میں نے عرض کی: پھر لوگوں پر وصیت کرنا کیوں فرض کیا گیا؟ لوگوں کو تو وصیت کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور خود آپ نے کوئی وصیت نہیں فرمائی؟ انہوں نے کہا : آپ ﷺ نے کتاب اللہ پر عمل کرنے کی وصیت فرمائی تھی۔
تشریح:
اس حدیث میں بظاہر تناقص معلوم ہوتا ہے کہ وصیت کی نفی پھر اس کا اثبات ہے لیکن اس میں کوئی تضاد نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مال و دولت اور خلافت و امارت کے متعلق کوئی وصیت نہیں فرمائی البتہ قرآن و حدیث کو مضبوطی سے تھامنے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی وصیت فرمائی تھی جو حسب ذیل ہے۔ ’’میں تم میں دو چیز یں چھوڑے جا رہا ہوں۔ جب تک تم ان دونوں پر کاربند رہو گے دنیا کی کوئی طاقت تمھیں گمراہ نہیں کر سکے گی۔ ان میں سے ایک اللہ کی کتاب اور دوسری اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔‘‘ (الموطأ للإمام مالك، القدر، حدیث:1662) حقیقت یہ ہے کہ جب تک مسلمان اس وصیت پر عمل کرتے رہے ان کا دنیا میں طوطی بولتا تھا اور جب اسے نظر انداز کر دیا دنیا میں ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے۔ آج بھی اس پر عمل کر کے اپنی کھوئی ہوئی عزت کو بحال کیا جا سکتا ہے۔ واللہ المستعان۔
اس سے مراد اللہ تعالیٰ کی کتاب کا اکرام و احترام کرنا اور اسے بےحرمتی سے محفوظ رکھنا ہے۔ نیز اس کے اوامرو نواہی پر عمل کرنا اور اس کی تعلیم و تلاوت کو جاری رکھنا ہے۔"(فتح الباری:9/85)
سیدنا طلحہ بن مصرف سے روایت ہے انہوں نے کہا میں نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے سوال کیا: آیا نبی ﷺ نے کوئی وصیت فرمائی تھی؟ انہوں نے فرمایا: نہیں میں نے عرض کی: پھر لوگوں پر وصیت کرنا کیوں فرض کیا گیا؟ لوگوں کو تو وصیت کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور خود آپ نے کوئی وصیت نہیں فرمائی؟ انہوں نے کہا : آپ ﷺ نے کتاب اللہ پر عمل کرنے کی وصیت فرمائی تھی۔
حدیث حاشیہ:
اس حدیث میں بظاہر تناقص معلوم ہوتا ہے کہ وصیت کی نفی پھر اس کا اثبات ہے لیکن اس میں کوئی تضاد نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مال و دولت اور خلافت و امارت کے متعلق کوئی وصیت نہیں فرمائی البتہ قرآن و حدیث کو مضبوطی سے تھامنے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی وصیت فرمائی تھی جو حسب ذیل ہے۔ ’’میں تم میں دو چیز یں چھوڑے جا رہا ہوں۔ جب تک تم ان دونوں پر کاربند رہو گے دنیا کی کوئی طاقت تمھیں گمراہ نہیں کر سکے گی۔ ان میں سے ایک اللہ کی کتاب اور دوسری اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔‘‘ (الموطأ للإمام مالك، القدر، حدیث:1662) حقیقت یہ ہے کہ جب تک مسلمان اس وصیت پر عمل کرتے رہے ان کا دنیا میں طوطی بولتا تھا اور جب اسے نظر انداز کر دیا دنیا میں ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے۔ آج بھی اس پر عمل کر کے اپنی کھوئی ہوئی عزت کو بحال کیا جا سکتا ہے۔ واللہ المستعان۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے محمد بن یوسف فریابی نے بیان کیا، کہا ہم سے مالک بن مغول نے، کہا ہم سے طلحہ بن مصرف نے بیان کیا، کہ میں نے عبداللہ بن ابی اوفی ٰ ؓ سے سوال کیا کیا نبی کریم نے کوئی وصیت فرمائی تھی؟ انہوں نے کہا کہ نہیں۔ میں نے عرض کیا پھر لوگوں پر وصیت کیسے فرض کی گئی کہ مسلمانوں کو تو وصیت کا حکم ہے اور خود آنحضرت ﷺ نے کوئی وصیت نہیں فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ آنحضرت ﷺ نے کتاب اللہ کو مضبوطی سے تھامے رہنے کی وصیت فرمائی تھی۔
حدیث حاشیہ:
وصیت کی نفی سے مراد ہے کہ مال یا دولت یا دنیا کے امور میں یا خلافت کے باب میں کوئی وصیت نہیں کی اور اثبات سے یہ مراد ہے کہ قرآن پر عمل کرتے رہنے کی یا اس کی تعلیم یا دشمن کے ملک میں نہ جانے کی وصیت کی تو دونوں فقروں میں تناقض نہ رہے گا۔ (وحیدی) حدیث میراث نازل ہونے کے بعد مال میں مطلق وصیت کرنا منسوخ ہو گیا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Talha (RA) : I asked 'Abdullah bin Abi 'Aufa, "Did the Prophet (ﷺ) make a will (to appoint his successor or bequeath wealth)?" He replied, "No." I said, "How is it prescribed then for the people to make wills, and they are ordered to do so while the Prophet (ﷺ) did not make any will?" He said, "He made a will wherein he recommended Allah's Book."