Sahi-Bukhari:
Virtues of the Qur'an
(Chapter: Wish to be the like of the one who recites the Qur'an)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
5025.
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”حسد (رشک) تو صرف دو آدمیوں پر کیا جاسکتا ہے، ایک وہ جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کا علم دیا اور وہ رات کی گھڑیوں میں اس کے زریعے سے قیام کرتا ہے دوسرا وہ آدمی جسے اللہ تعالٰی نے مال دیا اور وہ دن رات اس کی خیرات کرتا رہتا ہے۔“
اس مقام پر حسد اپنے مجازی معنی میں استعمال ہوا ہے کیونکہ حسد یہ ہے کہ دوسرے سے زوال نعمت کی خواہش کرنا۔ یہ بہت بری خصلت ہے۔ جس آدمی میں حسد پایا جائے اس کی نیکیاں تباہ و برباد ہو جاتی ہیں۔
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”حسد (رشک) تو صرف دو آدمیوں پر کیا جاسکتا ہے، ایک وہ جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کا علم دیا اور وہ رات کی گھڑیوں میں اس کے زریعے سے قیام کرتا ہے دوسرا وہ آدمی جسے اللہ تعالٰی نے مال دیا اور وہ دن رات اس کی خیرات کرتا رہتا ہے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو شعیب نے خبردی ان سے زہری نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا مجھ سے سالم بن عبد اللہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسو ل اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا۔ رشک تو بس دو ہی آدمیوں پر ہو سکتا ہے ایک تو اس پر جسے اللہ نے قرآن مجید کا علم دیا اور وہ اس کے ساتھ رات کی گھڑیوں میں کھڑا ہو کر نماز پڑھتا رہا اور دوسرا آدمی وہ جسے اللہ تعالی نے مال دیا اور وہ اسے محتاجوں پر رات دن خیرات کرتا رہا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Abdullah bin 'Umar (RA) : Allah's Apostle (ﷺ) said, "Not to wish to be the like except of two men. A man whom Allah has given the knowledge of the Book and he recites it during the hours of the night, and a man whom Allah has given wealth, and he spends it in charity during the night and the hours of the day."