Sahi-Bukhari:
Virtues of the Qur'an
(Chapter: To recite the Qur'an in a charming voice)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
5048.
سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے انہیں فرمایا: ”اے موسٰی! بلاشبہ تجھے سیدنا داود ؑ جیسی خوش الحانی اور خوبصورت آواز دی گئی ہے۔“
تشریح:
1۔ مزامیر،مزمار کی جمع ہے اور یہ موسیقی کا ایک آلہ ہے۔ اس سے مراد خوش الحانی ہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام کو خوش آوازی کا معجزہ دیا گیا تھا جب آپ زبور کی تلاوت کرتے تو ایک عجیب سماں بندھ جاتا تھا۔ پہاڑوں اور پرندوں سے بھی اس طرح کی آواز آتی تھی جیسا کہ قرآن کریم میں اس کی صراحت ہے۔ 2۔ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی بہت خوش الحان تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی قراءت بڑے انہماک سے سنتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خوش آوازی کو حضرت داؤد علیہ السلام کی خوش الحانی سے تشبیہ دی ہے۔ (سنن النسائي، الافتتاح، حدیث:1021۔ و فتح الباري:116/9)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ہم سے محمد بن خلف ابو بکر عسقلانی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابو یحییٰ حمانی نے بیا ن کیا، انہوں نے کہا ہم سے برید بن عبداللہ بن ابی بردہ نے بیان کیا، ان سے ان کے دادا ابو بردہ نے اور ان سے حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ نے بیان کیا کہ رسول کریم ﷺ نے فر مایا اے ابوموسیٰ! تجھے داؤد ؑ جیسی بہترین آواز عطا کی گئی ہے۔
حدیث حاشیہ:
حضرت داؤ د علیہ السلام کو خوش آوازی کا معجزہ دیا گیا تھا۔ وہ جب بھی زبور خوش آوازی سے پڑھتے ایک عجیب سماں بندھ جاتا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرف اشارہ فرمایا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abu Musa (RA) : That the Prophet (ﷺ) said to him' "O Abu Musa! You have been given one of the musical wind-instruments of the family of David .'