موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
صحيح البخاري: كِتَابُ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ (بَابُ مَنْ تَرَكَ العَصْرَ)
حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
553 . حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَبِي المَلِيحِ، قَالَ: كُنَّا مَعَ بُرَيْدَةَ فِي غَزْوَةٍ فِي يَوْمٍ ذِي غَيْمٍ، فَقَالَ: بَكِّرُوا بِصَلاَةِ العَصْرِ، فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ تَرَكَ صَلاَةَ العَصْرِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ»
صحیح بخاری:
کتاب: اوقات نماز کے بیان میں
باب:اس بیان میں کہ نماز عصر چھوڑ دینے پر کتنا گناہ ہے ۔
)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
553. حضرت ابوملیح سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم ابو آلود دن میں حضرت بریدہ ؓ کے ہمراہ ایک جنگ میں شریک تھے، انہوں نے فرمایا: نماز عصر جلدی پڑھ لو کیونکہ نبی ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: ’’جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی، اس کا عمل ضائع ہو گیا۔‘‘