باب:اس بیان میں کہ جس شخص سے علم کی کوئی بات پوچھی جائے اور وہ اپنی کسی دوسری بات میں مشغول ہو پس (ادب کا تقاضہ ہے کہ )وہ پہلے اپنی بات پوری کر لے پھر پوچھنے والے کو جواب دے ۔
)
Sahi-Bukhari:
Knowledge
(Chapter: Whoever is asked about knowledge while he is busy in some conversation, so he finished talking and then answered the questioner)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
59.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک مرتبہ نبی ﷺ مجلس میں لوگوں سے کچھ بیان کر رہے تھے کہ ایک دیہاتی آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا: قیامت کب آئے گی؟ رسول اللہ ﷺ (اسے کوئی جواب دیے بغیر) اپنی باتوں میں مصروف رہے۔ (حاضرین میں سے) کچھ لوگ کہنے لگے: آپ نے دیہاتی کی بات کو سن تو لیا ہے لیکن اسے پسند نہیں فرمایا۔ اور بعض کہنے لگے: ایسا نہیں ہے بلکہ آپ نے سنا ہی نہیں۔ جب آپ اپنی گفتگو ختم کر چکے تو فرمایا: ’’قیامت کے متعلق پوچھنے والا کہاں ہے؟‘‘ دیہاتی نے کہا: ہاں، یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’جب امانت ضائع کر دی جائے تو قیامت کا انتظار کرو۔‘‘ اس نے دریافت کیا: امانت کس طرح ضائع ہو گی؟ آپ نے فرمایا: ’’جب (ذمے داری کے) کام نااہل لوگوں کے سپرد کر دیے جائیں تو قیامت کا انتظار کرنا۔‘‘
تشریح:
1۔ پہلے باب میں علم کے متعلق طلب زیادت کا حکم تھا، اس باب میں اس کا طریقہ بتایا گیا ہے کہ جس چیز کا علم نہ ہو، اس کے متعلق اہل علم سے دریافت کر لینا چاہیے نیز اس حدیث میں معلم کے کچھ آداب ہیں: (1) اسے طلباء کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ (2) کسی ضرورت و مصلحت کے پیش نظر اسے کسی سوال کے جواب کو مؤخر کرنے کی اجازت ہے۔ اسی طرح کچھ آداب طالب علم سے متعلق ہیں۔ (3) اگر استاد کسی سے گفتگو میں مصروف ہو تو خواہ مخواہ اس میں دخل انداز نہ ہو۔ (4) اگر کوئی بات اس کی سمجھ میں نہ آئے تو اس کے متعلق استفسار کرنے کی اجازت ہے۔ (فتح الباري : 1؍288) 2۔ ہنگامی قسم کے سوالات کے متعلق اصل بات یہ ہے کہ سوال کی نوعیت سائل اور مفتی کے حالات پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔ اگر کوئی ہنگامی سوال عقیدے کے متعلق ہےتو خطبہ چھوڑ کر بھی اس کا جواب دیا جا سکتا ہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک آدمی نے دین کے متعلق سوال کیا تو آپ نے خطبہ چھوڑکر اسے جواب دیا۔ (صحيح مسلم، الجمعة: 2025۔(876)) 3۔ ضروریات زندگی سے متعلق اہم سوالات کرنے چاہئیں، ان کا جواب بھی پہلے دینا چاہیے، جن سوالات کا تعلق انسان کی عملی زندگی سے نہیں ہے ان سے صرف نظر کرنا عین مصلحت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک آدمی نے قیامت کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا: ’’تو نے اس کے متعلق کیا تیاری کی ہے؟‘‘ یعنی سوال اس کی تیاری کے متعلق کرنا چاہیے تھا۔ (صحيح البخاري، الأدب، حدیث:6171) 4۔ اگر مفتی مصروف ہو اور کوئی جلد باز دوران مصروفیت میں سوال کرتا ہے تو ضروری نہیں کہ اسی وقت جواب دیا جائے بلکہ اپنی مصروفیات سے فراغت کے بعد اس کا جواب دیا جا سکتا ہے۔ یہ کتمان علم نہیں جس پر قرآن میں وعید آئی ہے۔ 5۔ حدیث میں’’امر‘‘سے مراد دینی معاملات ہیں جیسے خلافت قضا اور افتا وغیرہ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ دینی ضروریات کے لیے علمی لحاظ سے مضبوطی کے لیے علماء کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ علماء حضرات کی ذمے داری ہے کہ وہ طالبان حق کی تسلی کرائیں۔ حدیث میں ہے کہ قیامت سے پہلے علم کی تلاش جاہلوں کے ہاں کی جائے گی۔ جب ایسے حالات پیدا ہو جائیں تو قیامت قریب ہوگی۔ (فتح الباري:1؍189)
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
59
٧
ترقيم دار طوق النّجاة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار طوق النجاۃ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
59
٨
ترقيم فؤاد عبد الباقي (دار السلام)
ترقیم فواد عبد الباقی (دار السلام)
59
١٠
ترقيم فؤاد عبد الباقي (داود راز)
ترقیم فواد عبد الباقی (داؤد راز)
59
تمہید کتاب
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے علم کی طرف توجہ دلائی ہے کیونکہ علم، جہالت کی ضد ہے اور جہالت تاریکی کا نام جس میں واضح چیزیں بھی چھپی رہتی ہیں اور جب علم کی روشنی نمودار ہوتی ہے تو چھپی چیزیں بھی واضح ہونے لگتی ہیں۔ انھوں نے علم کی تعریف سے تعرض نہیں کیا، اس لیے کہ علم کو تعریف کی ضرورت نہیں۔عطرآں باشد کہ خود بیویدانہ کہ عطاربگوید نیز اشیاء کی حقیقت و ماہیت بیان کرنا اس کتاب کا موضوع نہیں ہے۔ایمانیات کے بعد کتاب العلم کا افتتاح کیا کیونکہ ایمان کے بعد دوسرا درجہ علم کا ہے۔اس کا ارشاد کلام الٰہی سے بھی ملتا ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے:(يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ)( المجادلۃ 58۔11۔)"اللہ تعالیٰ تم میں سے اہل ایمان اور اہل علم کے درجات بلند کردے گا۔"اس آیت کریمہ میں پہلے اہل ایمان اور پھر اہل علم کا تذکرہ ہے چونکہ ایمان کی پابندی ہر مکلف پر سب سے پہلے عائد ہوتی ہے نیز ایمان سب سے افضل و اعلیٰ اور ہر علمی اور عملی خیر کا اساسی پتھر ہے، اس لیے علم سے پہلے ایمان کا تذکرہ ضروری تھا۔ ایمانیات کے بعد کتاب العلم لانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جو چیزیں ایمان میں مطلوب ہیں اور جن پر عمل کرنے سے ایمان میں کمال پیدا ہوتا ہے۔ ان کا حصول علم کے بغیر ممکن نہیں۔ پھر ایمان اور علم میں ایک گہرا رشتہ بھی ہے وہ یہ کہ علم کے بغیر ایمان میں روشنی اور بالیدگی پیدا نہیں ہوتی اور نہ ایمان کے بغیر علوم و معاررف ہی لائق اعتنا ہیں۔کتاب العلم کو دیگر ابواب سے پہلے بیان کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دیگر ابواب کا تعلق انسان کی عملی زندگی سے ہے اور اللہ کے ہاں اس عمل کو قبولیت کا درجہ حاصل ہوگا جوعلی وجہ البصیرت کیا جائے گا۔واضح رہے کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک دنیاوی علوم میں مہارت پیدا کرنا کوئی پسندیدہ اور کار آمد مشغلہ نہیں کیونکہ ان کا فائدہ عارضی اور چند روز ہے۔ ان کے نزدیک اصل علم قرآن و حدیث کا علم ہے۔ پھر ان دونوں کے متعلق اللہ کی عطا کردہ فہم و فراست ہے کیونکہ ایسے معارف کا نفع مستقل اور پائیدار ہے پھر اگر اس علم کو اخلاص و عمل سے آراستہ کر لیا جائے تو آخرت میں ذریعہ نجات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی اکثریت کے متعلق بایں الفاظ شکوہ کیا ہے:(يَعْلَمُونَ ظَاهِرًا مِّنَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَهُمْ عَنِ الْآخِرَةِ هُمْ غَافِلُونَ)"وہ تو دنیا وی زندگی کے ظاہر ہی کو جانتے ہیں۔اور اخروی معاملات سے تو بالکل ہی بے خبر ہیں۔"( الروم :30۔7۔)اس بنا پر امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے کتاب العلم میں حقیقی علم کی اہمیت و حیثیت ،افادیت ،علم حدیث، اس کے آداب وفضائل ، اس کی حدود و شرائط ، آداب تحمل حدیث ،آداب تحدیث ، صیغ ادا، رحلات علمیہ، کتابت حدیث،آداب طالب ، آداب شیخ ، فتوی ، آداب فتوی اور ان کے علاوہ بے شمار علمی حقائق و معارف کو بیان کیا ہے جن کی مکمل تفصیل اس تمہیدی گفتگو میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ آئندہ صفحات میں موقع و محل کے مطابق ایسے علمی جواہرات کی وضاحت کی جائے گی۔ قارئین کرام سے درخواست ہے کہ وہ ان تمہیدی گزارشات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کتاب العلم کا مطالعہ کریں۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک مرتبہ نبی ﷺ مجلس میں لوگوں سے کچھ بیان کر رہے تھے کہ ایک دیہاتی آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا: قیامت کب آئے گی؟ رسول اللہ ﷺ (اسے کوئی جواب دیے بغیر) اپنی باتوں میں مصروف رہے۔ (حاضرین میں سے) کچھ لوگ کہنے لگے: آپ نے دیہاتی کی بات کو سن تو لیا ہے لیکن اسے پسند نہیں فرمایا۔ اور بعض کہنے لگے: ایسا نہیں ہے بلکہ آپ نے سنا ہی نہیں۔ جب آپ اپنی گفتگو ختم کر چکے تو فرمایا: ’’قیامت کے متعلق پوچھنے والا کہاں ہے؟‘‘ دیہاتی نے کہا: ہاں، یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’جب امانت ضائع کر دی جائے تو قیامت کا انتظار کرو۔‘‘ اس نے دریافت کیا: امانت کس طرح ضائع ہو گی؟ آپ نے فرمایا: ’’جب (ذمے داری کے) کام نااہل لوگوں کے سپرد کر دیے جائیں تو قیامت کا انتظار کرنا۔‘‘
حدیث حاشیہ:
1۔ پہلے باب میں علم کے متعلق طلب زیادت کا حکم تھا، اس باب میں اس کا طریقہ بتایا گیا ہے کہ جس چیز کا علم نہ ہو، اس کے متعلق اہل علم سے دریافت کر لینا چاہیے نیز اس حدیث میں معلم کے کچھ آداب ہیں: (1) اسے طلباء کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ (2) کسی ضرورت و مصلحت کے پیش نظر اسے کسی سوال کے جواب کو مؤخر کرنے کی اجازت ہے۔ اسی طرح کچھ آداب طالب علم سے متعلق ہیں۔ (3) اگر استاد کسی سے گفتگو میں مصروف ہو تو خواہ مخواہ اس میں دخل انداز نہ ہو۔ (4) اگر کوئی بات اس کی سمجھ میں نہ آئے تو اس کے متعلق استفسار کرنے کی اجازت ہے۔ (فتح الباري : 1؍288) 2۔ ہنگامی قسم کے سوالات کے متعلق اصل بات یہ ہے کہ سوال کی نوعیت سائل اور مفتی کے حالات پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔ اگر کوئی ہنگامی سوال عقیدے کے متعلق ہےتو خطبہ چھوڑ کر بھی اس کا جواب دیا جا سکتا ہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک آدمی نے دین کے متعلق سوال کیا تو آپ نے خطبہ چھوڑکر اسے جواب دیا۔ (صحيح مسلم، الجمعة: 2025۔(876)) 3۔ ضروریات زندگی سے متعلق اہم سوالات کرنے چاہئیں، ان کا جواب بھی پہلے دینا چاہیے، جن سوالات کا تعلق انسان کی عملی زندگی سے نہیں ہے ان سے صرف نظر کرنا عین مصلحت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک آدمی نے قیامت کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا: ’’تو نے اس کے متعلق کیا تیاری کی ہے؟‘‘ یعنی سوال اس کی تیاری کے متعلق کرنا چاہیے تھا۔ (صحيح البخاري، الأدب، حدیث:6171) 4۔ اگر مفتی مصروف ہو اور کوئی جلد باز دوران مصروفیت میں سوال کرتا ہے تو ضروری نہیں کہ اسی وقت جواب دیا جائے بلکہ اپنی مصروفیات سے فراغت کے بعد اس کا جواب دیا جا سکتا ہے۔ یہ کتمان علم نہیں جس پر قرآن میں وعید آئی ہے۔ 5۔ حدیث میں’’امر‘‘سے مراد دینی معاملات ہیں جیسے خلافت قضا اور افتا وغیرہ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ دینی ضروریات کے لیے علمی لحاظ سے مضبوطی کے لیے علماء کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ علماء حضرات کی ذمے داری ہے کہ وہ طالبان حق کی تسلی کرائیں۔ حدیث میں ہے کہ قیامت سے پہلے علم کی تلاش جاہلوں کے ہاں کی جائے گی۔ جب ایسے حالات پیدا ہو جائیں تو قیامت قریب ہوگی۔ (فتح الباري:1؍189)
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے محمد بن سنان نے بیان کیا، کہا ہم سے فلیح نے بیان کیا (دوسری سند) اور مجھ سے ابراہیم بن منذر نے بیان کیا، کہا مجھ سے میرے باپ (فلیح) نے بیان کیا، کہا ہلال بن علی نے، انھوں نے عطاء بن یسار سے نقل کیا، انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ ایک بار آنحضرت ﷺ لوگوں میں بیٹھے ہوئے ان سے باتیں کر رہے تھے۔ اتنے میں ایک دیہاتی آپ کے پاس آیا اور پوچھنے لگا کہ قیامت کب آئے گی؟ آپ ﷺ اپنی گفتگو میں مصروف رہے۔ بعض لوگ (جو مجلس میں تھے) کہنے لگے آپ ﷺ نے دیہاتی کی بات سنی لیکن پسند نہیں کی اور بعض کہنے لگے کہ نہیں بلکہ آپ نے اس کی بات سنی ہی نہیں۔ جب آپ ﷺ اپنی باتیں پوری کر چکے تو میں سمجھتا ہوں کہ آپ ﷺ نے یوں فرمایا: وہ قیامت کے بارے میں پوچھنے والا کہاں گیا اس (دیہاتی) نے کہا (حضور) میں موجود ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: جب امانت (ایمانداری دنیا سے) اٹھ جائے تو قیامت قائم ہونے کا انتظار کر۔ اس نے کہا ایمانداری اٹھنے کا کیا مطلب ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جب (حکومت کے کاروبار) نالائق لوگوں کو سونپ دئیے جائیں تو قیامت کا انتظار کر۔
حدیث حاشیہ:
آپ ﷺ دوسری باتوں میں مشغول تھے، اس لیے اس کا جواب بعد میں دیا۔ یہیں سے حضرت امام کا مقصود باب ثابت ہوا اور ظاہر ہوا کہ علمی آداب میں یہ ضروری ادب ہے کہ شاگرد موقع محل دیکھ کر استاد سے بات کریں۔ کوئی اور شخص بات کررہا ہو توجب تک وہ فارغ نہ ہو درمیان میں دخل اندازی نہ کریں۔ امام قسطلانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "وإنما لم يجبه عليه الصلاة والسلام لأنه يحتمل أن يكون لإنتظار الوحي أو يكون مشغولاً بجواب سائل آخر، ويؤخذ منه أنه ينبغي للعالم والقاضي ونحوهما رعاية تقدم الأسبق." یعنی آپ ﷺ نے شاید وحی کے انتظار میں اس کو جواب نہ دیا یا آپ دوسرے سائل کے جواب میں مصروف تھے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ عالم اور قاضی صاحبان کو پہلے آنے والوں کی رعایت کرنا ضروری ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abu Hurairah (RA): While the Prophet (ﷺ) was saying something in a gathering, a Bedouin came and asked him, "When would the Hour (Doomsday) take place?" Allah's Apostle (ﷺ) continued his talk, so some people said that Allah's Apostle (ﷺ) had heard the question, but did not like what that Bedouin had asked. Some of them said that Alllah's Apostle (ﷺ) had not heard it. When the Prophet (ﷺ) finished his speech, he said, "Where is the questioner, who enquired about the Hour (Doomsday)?" The Bedouin said, "I am here, O Allah's Apostle." Then the Prophet (ﷺ) said, "When honesty is lost, then wait for the Hour (Doomsday)." The Bedouin said, "How will that be lost?" The Prophet (ﷺ) said, "When the power or authority comes in the hands of unfit persons, then wait for the Hour (Doomsday.)"