قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الرِّقَاقِ (بَابُ:الصِّحَّةِ وَالفَرَاغُ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

ترجمة الباب: لاَ عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الآخِرَةِ

6413. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اللَّهُمَّ لاَ عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الآخِرَهْ، فَأَصْلِحِ الأَنْصَارَ وَالمُهَاجِرَهْ»

صحیح بخاری:

کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں

تمہید کتاب (

باب:صحت اور فراغت کے بیان میں

)
تمہید باب

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

ترجمۃ الباب:

اور نبی کریم ﷺکا یہ فرمان کہ زندگی درحقیقت آخرت ہی کی زندگی ہے۔تشریح : اس کتاب میں امام بخای  نے وہ احادیث جمع کی ہیں جنہیں پڑھ کر دل میں رقت اور نرمی پیدا ہوتی ہے،رقاق رقیقۃ کی جمع ہے جس کے معنیٰ ہیں نرمی ، رحم ، شرمندگی، پتلاپن۔ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں۔ ”الرقاق والرقائق جمع رقیقۃ، وسمیت ھذہ الاحادیث بذالک لان فی کل منھا ما یحدث فی القلب رقۃ ، قال اھل اللغۃ الرقۃ الرحمۃ وضد الغلظ : یقال للکثیر الحیاء رق وجہہ استحیاء ۔ وقال الراغب : متی کانت الرقۃ فی جسم وضد ھا الصفاقۃ کثوب رقیق وثوب صفیق۔ ومتی کانت فی نفس فضدھا القسوۃ کرقیق القلب وقاسی القلب۔ “ ( فتح الباری ) یعنی رقاق اور رقائق رقیقہ کی جمع ہے اور ان احا دیث کو یہ نام اس وجہ سے دیاگیا ہے کیونکہ ان میں سے ہر ایک میں ایسی باتیں ہیں جن سے قلب میں رقت پیداہوتی ہے۔ اہل لغت کہتے ہیں رقت یعنی رحم ( نرمی ،غیرت ) اس کی ضد غلظ ( سختی ) ہے چنانچہ زیادہ غیرت مند شخص کے بارے میں کہتے ہیں حیاسے اس کا چہرہ شرم آلود ہوگیا۔ امام راغب فرماتے ہیں۔ رقہ کا لفظ جب جسم پر بولا جاتا ہے تو اس کی ضد صفاقہ ( موٹا پن ) آتی ہے، جیسے ثوب رقیق ( پتلا کپڑا ) اور ثوب صفیق ( موٹا کپڑا ) اور جب کسی ذات پر بولا جاتا ہے تو اس کی ضد قسوۃ ( سختی ) آتی ہے جیسے رقیق القلب ( نرم دل ) اور قاسی القلب ( سخت دل)‘‘

6413.

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:’’اے اللہ! آخرت کی زندگی کے علاوہ اورکوئی زندگی نہیں، اس لیے تو مہاجرین اور انصار کی اصلاح فرما۔‘‘