کتاب: ان کفار و مرتدوں کے احکام میں جو مسلمان سے لڑتے ہیں
(
باب : زنا کا اقرار کرنے والے سے امام کا پوچھنا کہ کیا تم شادی شدہ ہو؟
)
Sahi-Bukhari:
(Chapter: The question of the ruler to the confessing person, “Are you married?”)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
6825.
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے پاس عام لوگوں میں سے ایک آدمی آیا جبکہ آپ اس مسجد میں تشریف فرما تھے۔ اس نے آپ کو بآواز بلند پکارا: اللہ کے رسول! میں نے زنا کیا ہے۔ اس کی مراد خود اپنی ذات تھی۔ نبی ﷺ نے اس سے اپنا منہ پھیر لیا۔ وہ بھی اسی طرف مڑا جس طرف آپ کا رخ انور تھا۔ اس نے پھر کہا: اللہ کے رسول! میں نے زنا کیا ہے۔ آپ ﷺ نے اپنا چہرہ انور دوسری طرف کر لیا۔ وہ نبی ﷺ کے چہرہ انور کے اس طرف سے آیا جس طرف آپ نے چہرہ مرتبہ اپنے گناہ کا اقرار کر لیا تو نبی ﷺ نے اسے اپنے پاس بلایا اور پوچھا: ”کیا تو پاگل ہے؟“ اس نے کہا: اللہ کے رسول! نہیں، پاگل نہیں ہوں۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تو شادی شدہ ہے؟“ اس نے کہا: اللہ کے رسول! ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ اور سنگسار کر دو۔“

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے سعید بن عفیر نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، کہا مجھ سے عبدالرحمن بن خالد نے، ان سے ابن شہاب نے، ان سے ابن المسیب اور ابوسلمہ نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک صاحب آئے۔ آنحضرت ﷺ اس وقت مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے آواز دی یا رسول اللہ! میں نے زنا کیا ہے۔ خود اپنے متعلق وہ کہہ رہے تھے۔ آنحضرت ﷺ نے ان کی طرف سے اپنا منہ پھیر لیا۔ لیکن وہ صاحب بھی ہٹ کر اسی طرف کھڑے ہو گئے جدھر آپ ﷺ نے اپنا منہ پھیرا تھا اور عرض کی یا رسول اللہ! میں نے زنا کیا ہے۔ آنحضرت ﷺ نے پھر اپنا منھ پھیر لیا اور وہ بھی دوبارہ اس طرف آگئے جدھر آنحضرت ﷺ نے اپنا منھ پھیرا تھا اور اس طرح جب اس نے چار مرتبہ اپنے گناہ کا اقرار کرلیا تو آنحضرت ﷺ نے اس کو بلایا اور پوچھا کیا تم پاگل ہو؟ انہوں نے کہا کہ نہیں یا رسول اللہ! آنحضرت ﷺ نے پوچھا تم نے شادی کر لی ہے؟ انہوں نے کہا ہاں یا رسول اللہ! آنحضرت ﷺ نے صحابہ سے فرمایا کہ انہیں لے جاؤ اور رجم کر دو۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abu Hurairah (RA) : A man from among the people, came to Allah's Apostle (ﷺ) while Allah's Apostle (ﷺ) was sitting in the mosque, and addressed him, saying, "O Allah's Apostle (ﷺ) ! I have committed an illegal sexual intercourse." The Prophet (ﷺ) turned his face away from him. The man came to that side to which the Prophet (ﷺ) had turned his face, and said, "O Allah's Apostle (ﷺ) ! I have committed an illegal intercourse." The Prophet (ﷺ) turned his face to the other side, and the man came to that side, and when he confessed four times, the Prophet (ﷺ) called him and said, "Are you mad?" He said, "No, O Allah's Apostle! (ﷺ) " The Prophet (ﷺ) said, "Are you married?" He said, "Yes, O Allah's Apostle." The Prophet (ﷺ) said (to the people), "Take him away and stone him to death."