کتاب: ان کفار و مرتدوں کے احکام میں جو مسلمان سے لڑتے ہیں
(
باب : اس بیان میں کہ غیرشادی شدہ مرد و عورت کو کوڑے مارے جائیں
)
Sahi-Bukhari:
(Chapter: Unmarried should be flogged and exiled)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
اور دونوں کا دیس نکالا کردیا جائے جیسا کہ سورۃ نور میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا” زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والا مرد پس تم ان میں سے ہر ایک کو سو کوڑے مارو اور تم لوگوں کو ان دونوں پر اللہ کے معاملہ میں ذرا شفقت نہ آنے پائے، اگر تم اللہ تعالیٰ اور آخر کے دن پر ایمان رکھتے ہو اور چاہئے کہ دونوں کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت حاضر رہے۔ یاد رکھو زنا کار مرد نکاح بھی کسی سے نہیں کرتا سوائے زناکار عورت یا مشترکہ عورت کے اور زناکار عورت کے ساتھ بھی کوئی نکاح نہیں کرتا سوائے زانی یا مشرک مرد کے اور اہل ایمان پر یہ حرام کردیاگیا ہے۔ اور سفیان بن عیینہ نے آیر ولاتاخذکم بہما رافۃ فی دین اﷲکی تفسیر میں کہا کہ ان کو حد لگانے میں رحم مت کرو۔
6831.
حضرت زید بن خالد جہنمی ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا: آپ حکم دے رہے تھے کہ جو غیر شادی شدہ ہو اور زنا کا ارتکاب کرے تو اے سو کوڑے مارے جائیں اور سال بھر کے لیے جلاوطن کیا جائے۔

حدیث ترجمہ:
حضرت زید بن خالد جہنمی ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا: آپ حکم دے رہے تھے کہ جو غیر شادی شدہ ہو اور زنا کا ارتکاب کرے تو اے سو کوڑے مارے جائیں اور سال بھر کے لیے جلاوطن کیا جائے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
”(ارشاد باری تعالٰی ہے:) زانی عورت ہو یا مرد، ان میں سے ہر ایک سو کوڑے لگاؤ اور اگر تم اللہ پر ایمان اور آخرت پر یقین رکھتے ہوتو اللہ کے دین کے معاملے میں تمہیں ان دونوں پر کبھی ترس نہیں آنا چاہیے۔“سفیان بن عینیہ نے رَأفَۃّ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا: حد قائم کرنے میں رحم نہ کرو۔
حدیث ترجمہ:
ہم سے مالک بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن سلمہ نے بیان کیا، کہا ہم کو ابن شہاب نے خبر دی، انہیں عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے اور ان سے زید بن خالد الجہی نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا، آنحضرت ﷺ ان لوگوں کے بارے میں حکم دے رہے تھے جو غیر شادی شدہ ہوں اور زنا کیا ہو کہ سو کوڑے مارے جائیں اور سال بھر کے لیے جلاوطن کر دیا جائے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Zaid bin Khalid Al-Jihani (RA) : I heard the Prophet (ﷺ) ordering that an unmarried person guilty of illegal sexual intercourse be flogged one-hundred stripes and be exiled for one year.