کتاب: ان کفار و مرتدوں کے احکام میں جو مسلمان سے لڑتے ہیں
(
باب : اس بیان میں کہ غیرشادی شدہ مرد و عورت کو کوڑے مارے جائیں
)
Sahi-Bukhari:
(Chapter: Unmarried should be flogged and exiled)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
اور دونوں کا دیس نکالا کردیا جائے جیسا کہ سورۃ نور میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا” زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والا مرد پس تم ان میں سے ہر ایک کو سو کوڑے مارو اور تم لوگوں کو ان دونوں پر اللہ کے معاملہ میں ذرا شفقت نہ آنے پائے، اگر تم اللہ تعالیٰ اور آخر کے دن پر ایمان رکھتے ہو اور چاہئے کہ دونوں کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت حاضر رہے۔ یاد رکھو زنا کار مرد نکاح بھی کسی سے نہیں کرتا سوائے زناکار عورت یا مشترکہ عورت کے اور زناکار عورت کے ساتھ بھی کوئی نکاح نہیں کرتا سوائے زانی یا مشرک مرد کے اور اہل ایمان پر یہ حرام کردیاگیا ہے۔ اور سفیان بن عیینہ نے آیر ولاتاخذکم بہما رافۃ فی دین اﷲکی تفسیر میں کہا کہ ان کو حد لگانے میں رحم مت کرو۔
6832.
حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے انہوں نے کہا: حضرت عمر بن خطاب ؓ نے زانی کو جلاوطن کیا تھا پھر یہ طریقہ جاری رہا۔

حدیث ترجمہ:
حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے انہوں نے کہا: حضرت عمر بن خطاب ؓ نے زانی کو جلاوطن کیا تھا پھر یہ طریقہ جاری رہا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
”(ارشاد باری تعالٰی ہے:) زانی عورت ہو یا مرد، ان میں سے ہر ایک سو کوڑے لگاؤ اور اگر تم اللہ پر ایمان اور آخرت پر یقین رکھتے ہوتو اللہ کے دین کے معاملے میں تمہیں ان دونوں پر کبھی ترس نہیں آنا چاہیے۔“سفیان بن عینیہ نے رَأفَۃّ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا: حد قائم کرنے میں رحم نہ کرو۔
حدیث ترجمہ:
ابن شہاب نے بیان کیا کہ مجھے عروہ بن زبیر نے خبر دی کہ حضرت عمر بن خطاب ؓ نے جلاوطن کیا تھا پھر یہی طریقہ قائم ہو گیا۔
حدیث حاشیہ:
ان احادیث سے حنفیہ کا مذہب رد ہوتا ہے جو ان کے لیے جلاوطنی کی سزائیں مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ قرآن میں صرف سو کوڑے مذکور ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ جن سے تم کو قرآن مجید پہنچا ان ہی نے زانی کو جلاوطن کیا اور حدیث بھی قرآن کی طرح واجب العمل ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Umar bin Al-Khattab (RA) also exiled such a person, and this tradition is still valid.