Sahi-Bukhari:
Interpretation of Dreams
(Chapter: Whoever saw the Prophet (saws) in a dream)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
6993.
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا: آپ نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو (کسی دن) وہ مجھے بیداری میں بھی دیکھ لے گا اور شیطان میری صورت اختیار نہیں کر سکتا۔ ابو عبداللہ (امام بخاری ؓ) کہتے ہیں کہ ابن سیرین نے بیان کیا: جب کوئی شخص آپ ﷺ کو آپ کی اپنی اصلی صورت میں دیکھے۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے عبدان نے بیان کیا‘ کہا ہم کو عبد اللہ نے خبر دی‘ انہیں یونس نے‘ انہیں زہری نے‘ کہا مجھ سے ابو سلمہ نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا‘ آپ نے فرمایا کہ جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو کسی دن مجھے بیداری میں بھی دیکھے گا اور شیطان میری صورت میں نہیں آ سکتا۔ ابو عبد اللہ (حضرت امام بخاری ؓ ) نے کہا کہ ابن سیرین نے بیان کیا کہ جب آنحضرت ﷺ کو کوئی شخص آپ کی صورت میں دیکھے۔
حدیث حاشیہ:
تو وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہوں گے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abu Hurairah (RA) : I heard the Prophet (ﷺ) saying, "Whoever sees me in a dream will see me in his wakefulness, and Satan cannot imitate me in shape." Abu 'Abdullah said, "Ibn Sirin said, 'Only if he sees the Prophet (ﷺ) in his (real) shape.'"