Sahi-Bukhari:
Interpretation of Dreams
(Chapter: Whoever saw the Prophet (saws) in a dream)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
6995.
حضرت ابو قتادہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: ”اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں اور برے خواب شیطان کی طرف سے ہیں، لہذا جو شخص کوئی برا خواب دیکھے تو وہ بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دے اور شیطان سے اللہ تعالٰی کی پناہ مانگے، اس طرح یہ خواب اس کے لیے نقصان دہ نہیں ہوگا۔ اور شیطان کبھی میری شکل میں نہیں آسکتا۔“

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا‘ کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا‘ ان سے عبید اللہ بن ابی جعفر نے‘ کہا مجھ کو حضرت ابو سلمہ ؓ نے خبر دی اور ان سے ابو قتادہ ؓ نے بیان کیا نبی کریم ﷺ نے فرمایا صالح خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں اور برے خواب شیطان کی طرف سے پس جو شخص کوئی برا خواب دیکھے تو اپنے بائیں طرف کروٹ لے کر تین مرتبہ تھو تھو کرے اور شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے وہ خواب بد اس کو نقصان نہیں دے گا اور شیطان کبھی میری شکل میں نہیں آ سکتا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abu Qatada (RA) : The Prophet (ﷺ) said, "A good dream is from Allah, and a bad dream is from Satan. So whoever has seen (in a dream) something he dislike, then he should spit without saliva, thrice on his left and seek refuge with Allah from Satan, for it will not harm him, and Satan cannot appear in my shape."