Sahi-Bukhari:
Interpretation of Dreams
(Chapter: The dreams of women)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
7004.
ایک دوسری روایت ہے جب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نہیں جانتا کہ اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جائےگا؟“ تو مجھے بہت رنج ہوا چنانچہ میں سو گئی تو میں نے خواب میں حضرت عثمان بن مظعون ؓ کا چشمہ دیکھا جو جاری تھا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس کی خبر دی تو آپ نے فرمایا: ”یہ ان (عثمان ؓ) کا نیک عمل ہے۔“
تشریح:
اس حدیث میں صراحت ہے کہ حضرت اُم العلاء رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کے بعد ان کے لیے خواب میں ایک بہتا ہوا چشمہ دیکھا جس کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعبیر فرمائی کہ یہ ان کے نیک اعمال ہیں جو ان کی وفات کے بعد بھی جاری و ساری ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ عورت کا خواب بھی اچھا اور سچا ہو سکتا ہے۔ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خواب کو مبنی بر حقیقت سمجھتے ہوئے اس کی تعبیر فرمائی۔ واللہ أعلم۔
حدیث میں ہے کہ مومن کے لیے اچھا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔ اس فضیلت میں مرد اور عورتیں دونوں شامل ہیں۔ خواب کی حقیقت دونوں کے لیے برابر ہے۔ واللہ اعلم۔
ایک دوسری روایت ہے جب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نہیں جانتا کہ اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جائےگا؟“ تو مجھے بہت رنج ہوا چنانچہ میں سو گئی تو میں نے خواب میں حضرت عثمان بن مظعون ؓ کا چشمہ دیکھا جو جاری تھا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس کی خبر دی تو آپ نے فرمایا: ”یہ ان (عثمان ؓ) کا نیک عمل ہے۔“
حدیث حاشیہ:
اس حدیث میں صراحت ہے کہ حضرت اُم العلاء رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کے بعد ان کے لیے خواب میں ایک بہتا ہوا چشمہ دیکھا جس کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعبیر فرمائی کہ یہ ان کے نیک اعمال ہیں جو ان کی وفات کے بعد بھی جاری و ساری ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ عورت کا خواب بھی اچھا اور سچا ہو سکتا ہے۔ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خواب کو مبنی بر حقیقت سمجھتے ہوئے اس کی تعبیر فرمائی۔ واللہ أعلم۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا‘ کہا ہم کو شعیب نے خبر دی اور انہں زہری نے یہی حدیث بیان کی اور بیان کیا کہ (آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ) میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا۔ انہوں نے بیان کیا کہ اس کا مجھے رنج ہوا۔ (کہ حضرت عثمان ؓ کے متعلق کوئی بات یقین کے ساتھ معلوم نہیں ہے) چنانچہ میں سو گئی اور میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت عثمان ؓ کے لیے ایک جاری چشمہ ہے۔ میں نے اس کی اطلاع آنحضرت ﷺ کو دی تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ ان کا نیک عمل ہے۔
حدیث حاشیہ:
کہتے ہیں وہ ایک صالح بیٹا سائب نامی چھوڑ گئے تھے جو بدر میں شریک ہوئے یا اللہ کی راہ میں ان کا چوکی پر پہرہ دینا مراد ہے۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں یہ نیک عمل قیامت تک بڑھتا ہی چلا جائے گا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Az-Zuhri (RA) : Regarding the above narration, The Prophet (ﷺ) said, "I do not know what Allah will do to him (Uthman bin Maz'un)." Um Al-'Ala said, "I felt very sorry for that, and then I slept and saw in a dream a flowing spring for 'Uthman bin Maz'un, and told Allah's Apostle (ﷺ) of that, and he said, "That flowing spring symbolizes his good deeds."