Sahi-Bukhari:
Interpretation of Dreams
(Chapter: Removing the veil of a woman in a dream)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
7011.
سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے تم خواب میں دو مرتبہ دکھائی گئی۔ ایک آدمی تمہیں ریشمی کپڑے میں اٹھائے ہوے مجھے سے کہہ رہا تھا: یہ آپ کی بیوی ہے۔ میں نے اسے کھولا تو وہ تو تھی۔ میں نے سوچا کہ اگر یہ خواب اللہ کی طرف سے ہے وہ خود ہی اسے انجام تک پہنچائے گا۔
تشریح:
1۔ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا! نے تجھے خواب میں دیکھا کہ فرشتہ تجھے ریشمی کپڑے میں لپیٹ کر لایا اور اس نے کہا: یہ آپ کی بیوی ہے۔ میں نے تمھارے چہرے سے نقاب اٹھایا تو وہ تم تھیں۔‘‘ (صحیح البخاري، النکاح، حدیث 5125) 2۔ ان روایات میں اختلاف نہیں کیونکہ فرشتہ انسانی صورت میں آیا تھا۔ عورت کو خواب میں دیکھنے کی کئی تعبیریں ہیں۔ ایک یہ کہ دیکھنے والے کوکوئی عورت بطور بیوی میسر آئے گئی۔ دوسری یہ کہ دنیا میں عظیم مرتبہ اور رزق میں فراخی میسر آئے گی اور تیسری یہ کہ کبھی عورت کو خواب میں دیکھنا فتنے پر دلالت کرتا ہے۔ (عمدة القاري:294/16) ایک روایت میں ہے کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات کے بعد مجھے ریشمی کپڑے میں لپیٹی ہوئی ایک لڑکی دکھائی گئی جب میں نے اس کا نقاب الٹا تو وہ تم تھیں۔ (المعجم الکبیر للطبراني: 23/19، حدیث 13155) یہ روایت اس بات کی دلیل ہے کہ یہ واقعہ نبوت کے بعد کا ہے۔ واللہ أعلم۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ہم سے عبید اللہ بن اسماعیل نے بیان کیا‘ ان سے ابو اسامہ نے بیان کیا‘ ان سے ہشام نے‘ ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا‘ مجھے تم خواب میں دو مرتبہ دکھائی گئیں۔ ایک شخص تمہیں ریشم کے ایک ٹکڑے میں اٹھائے لیے جا رہا تھا‘ اس نے مجھ سے کہا کہ یہ آپ کی بیوی ہیں‘ ان کے (چہرے سے) پردہ ہٹاؤ۔ میں نے پردہ اٹھا یا کہ وہ تمہیں تھیں۔ میں نے سوچا کہ اگر یہ خواب اللہ کی طرف سے ہے تو وہ خود ہی انجام تک پہنچائے گا۔
حدیث حاشیہ:
یہی مرضی ہے تو ضرور پوری ہو کر رہے گی۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated ' Aisha (RA) : Allah's Apostle (ﷺ) said to me, "You were shown to me twice (in my dream) before I married you. I saw an angel carrying you in a silken piece of cloth, and I said to him, 'Uncover (her),' and behold, it was you. I said (to myself), 'If this is from Allah, then it must happen.' Then you were shown to me, the angel carrying you in a silken piece of cloth, and I said (to him), 'Uncover (her), and behold, it was you. I said (to myself), 'If this is from Allah, then it must happen.' "