باب : جب کسی نے دیکھا کہ اس نے کوئی چیز کسی طاق سے نکالی اور اسے دوسری جگہ رکھ دیا
)
Sahi-Bukhari:
Interpretation of Dreams
(Chapter: If one sees in a dream that he takes something and places it at another place)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
7038.
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: میں نے (خواب میں) دیکھا کہ ایک سیاہ عورت، جس کے بال پراگندہ تھے، مدینہ طیبہ سے نکلی یہاں تک مہیعہ میں جا کر اس نے پڑاؤ کیا۔ مہیعہ حجفہ کا مقام ہے۔ میں نے اس کی تعبیر کی کہ مدینہ طیبہ کی وبا حجفہ کی طرف منقتل کر دی گئی ہے۔
تشریح:
جب مسلمان ہجرت کر کے مدینہ طیبہ آئے تو اس وقت اس کی آب وہوا انتہائی خراب اور وبائی تھی۔ مسلمان بیمار ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے نتیجہ میں مدینہ کی فضا خوشگوار ہوگئی اور اس کے وبائی امراض حجفہ منتقل ہو گئے جو مدینہ طیبہ سے چھ میل کے فاصلے پر تھا اور وہاں اس وقت یہودی آباد تھے اور مسلمانوں کو بہت اذیت پہنچاتے تھے۔ خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہی منظر ایک تمثیلی انداز میں دکھایا گیا۔ واللہ أعلم۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ہم سے اسماعیل بن عبداللہ نے بیان کیا‘ انہوں نے کہا مجھ سے میرے بھائی عبد الحمید نے بیان کیا‘ ان سے سلیمان بن بلال نے بیان کیا‘ ان سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا ان سے سالم بن عبداللہ نے بیان کیا‘ انہوں نے اپنے والد حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا میں نے دیکھا جیسے ایک سیاہ عورت پراگند ہ بال‘ مدینہ سے نکلی اور مہیعہ میں جا کر کھڑی ہوگئی۔ مہیعہ حجفہ کو کہتے ہیں۔ میں نے اس کی یہ تعبیر لی کہ مدینہ کی وبا حجفہ نامی بستی میں چلی گئی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated ' Abdullah (RA) : The Prophet (ﷺ) said, "I saw (in a dream) a black woman with unkempt hair going out of Madinah and settling at Mahai'a, i.e., Al-Juhfa. I interpreted that as a symbol of epidemic of Madinah being transferred to that place (Al-Juhfa)."