Sahi-Bukhari:
Interpretation of Dreams
(Chapter: A black woman (in a dream))
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
7039.
حضرت سالم بن عبداللہ بن حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے مدینہ کے متعلق آپ ﷺ کا خواب بیان کیا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”میں نے ایک پراگندہ بالوں والی کالی عورت دیکھی جو مدینہ طیبہ سے نکلی اور مہیعہ میں جاکر ٹھہر گئی۔ میں نے اس کی تعبیر یہ لی کہ مدینہ طیبہ کی وبا مہیعہ یعنی حجفہ منتقل ہوگئی ہے۔“
تشریح:
1۔مہلب نے کہا ہے کہ یہ خواب خود تعبیر شدہ ہے کیونکہ لفظ سوداء سے اس کی تعبیر ماخوذ ہے یعنی لفظ سوراء اور داء بری بیماری کی طرف واضح اشارہ ہے۔ اس لفظ سے خواب کی تعبیر ظاہر ہو رہی ہے۔ بری بیماری مدینہ طیبہ سے نکل کر جحفہ نامی بستی میں چلی گئی۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: ’’اے اللہ!مدینہ ہمارے لیے خوشگوار اور محبوب بنا دے اور اس کے وبائی امراض جحفہ منتقل کر دے۔‘‘ (صحیح البخاري، فضائل المدینة، حدیث:1889) 2۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا بیان ہے کہ ان دنوں مدینہ طیبہ وبائی امراض کی لپیٹ میں تھا چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے بعد مدینہ طیبہ کی آب و ہوا خوشگوار ہو گئی۔ (فتح الباري:532/12)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ہم سے ابو بکر المقدمی نے بیان کیا‘ انہوں نے کہا ہم سے فضیل بن سلیمان نے بیان کیا‘ ان سے موسیٰ نے بیان کیا‘ ان سے سالم بن عبداللہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر ؓ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ کے مدینہ میں خواب کے سلسلے میں کہ (آنحضرت ﷺ نے فرمایا) میں نے ایک پرا گندہ بال‘ سیاہ عورت دیکھی کہ وہ مدینہ سے نکل کر مہیعہ چلی گئی۔ میں نے اس کی تعبیر لی کہ مدینہ کی وباء مہیعہ منتقل ہو گئی ہے۔ مہیعہ حجفہ کو کہتے ہیں۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Abdullah bin 'Umar (RA) : concerning the dream of the Prophet (ﷺ) in Medina: The Prophet (ﷺ) said, "I saw (in a dream) a black woman with unkempt hair going out of Madinah and settling at Mahai'a. I interpreted that as (a symbol of) the epidemic of Madinah being transferred to Mahai'a, namely, Al-Juhfa."