Sahi-Bukhari:
Interpretation of Dreams
(Chapter: If someone waves a sword in a dream)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
7041.
حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”میں نے خواب میں خود کو تلوار لہراتے ہوئے دیکھا تو وہ درمیان سے ٹوٹ گئی۔ اس کی تعبیر غزوہ اُحد میں مسلمانوں کے شہید ہونے کی صورت میں سامنے آئی۔ پھر میں نے اسے دوبارہ لہرایا تو وہ تلوار پہلے سے بھی اچھی حالت میں ٹوٹی تو اس کی تعبیر فتح اور مسلمانوں کے اتحاد واتفاق کی صورت میں سامنے آئی۔“
تشریح:
1۔مہلب نے کہا ہے کہ اس قسم کے خواب ضرب المثل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 2۔تلوار سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سمیت کفار پر حملہ آور ہونا ہے اور اس کے لہرانے سے مراد مسلمانوں کو لڑنے کا حکم دینا ہے تلوار کا درمیان سے ٹوٹ جانا مسلمانوں کے جانی نقصان کی طرف اشارہ ہے۔ پھر دوبارہ لہرانے سے اچھی حالت میں واپس ہونے سےمراد مسلمانوں کا جمع ہونا اور ان کا کافروں پر فتح پانا ہے۔ (فتح الباري:532/12) 3۔اہل تعبیر نے خواب میں تلوار دیکھنے کی مختلف تعبیریں کی ہیں مثلاً: جس نے میان میں تلوار دیکھی تو اس کی عنقریب شادی ہو گی۔ اگر کسی کو تلوار ماری تو تلوار مارنے والا اس کے حق میں زبان درازی کا مرتکب ہوگا۔ اگر کسی ایسے شخص سے لڑتا ہے جس کی تلوار اس سے بڑی ہے تو وہ اس پر غالب آئے گا۔ اور جس نے میان سمیت تلوار گلے میں لٹکائی تو وہ کسی سر کاری عہدے پر فائز ہوگا۔ (فتح الباري:533/12، 534)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا‘ انہوں نے کہا ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا‘ ان سے برید بن عبداللہ ابن ابی بردہ نے بیان کیا‘ ان سے ان کے دادا ابو بردہ نے اور ان سے حضرت موسیٰ ؓ نے‘ مجھ کو یقین ہے کہ نبی کریم ﷺ سے کہ آنحضرت ﷺ نے یوں فرمایا کہ میں نے ایک تلوار ہلائی تو وہ بیچ میں ٹوٹ گئی۔ اس کی تعبیر احد کی جنگ میں مسلمانوں کے شہید ہونے کی صورت میں سامنے آئی پھر دوبارہ میں نے اسے ہلایا تو وہ پہلے سے بھی اچھی شکل میں ہو گئی۔ اس کی تعبیر فتح اور مسلمانوں کے اتفاق واجتماع کی صورت میں سامنے آئی۔
حدیث حاشیہ:
مہلب نے کہا کہ اس خواب میں صحابہ کرام کے حملوں کو تلوار سے تعبیر کیا گیا اور اس کے ہلانے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ جنگ مراد ہے اور ٹوٹنے سے مراد وہ جانی نقصان جو جنگ میں پیش آیا اور جوڑنے سے احد کے بعد مسلمانوں کا پھر متحد ہو کر جنگ کے لیے تیار ہونا اور کامیابی حاصل کرنا۔ (فتح)
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abu Musa (RA) : The Prophet (ﷺ) said, "I saw in a dream that I waved a sword and it broke in the middle, and behold, that symbolized the casualties the believers suffered on the Day (of the battle) of Uhud. Then I waved the sword again, and it became better than it had ever been before, and behold, that symbolized the Conquest (of Makkah) which Allah brought about and the gathering of the believers. "