Sahi-Bukhari:
Interpretation of Dreams
(Chapter: Narrating a dream which one did not see)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
7043.
حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سب سے بد ترین جھوٹ یہ ہے کہ انسان خواب میں ایسی چیز دیکھنے کا دعویٰ کرے جو اس کی آنکھوں نے دیکھا نہ ہو۔“ یعنی وہ جھوٹا خواب بیان کرے۔
تشریح:
1۔ (فِريَه) اس جھوٹ کو کہتے ہیں جو بہت بڑا ہو اور دوسروں کو حیران کر دے یعنی جھوٹا خواب بیان کرنا بہت بڑا جھوٹ ہے۔ چونکہ دراصل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے اور نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے اس لیے اگر کوئی شخص جھوٹا خواب بیان کرتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی طرف اس جھوٹ کی نسبت کرتا ہے یہ اللہ تعالیٰ پر بہت بڑا بہتان ہے۔ اس بنا پر جھوٹا خواب بیان کرنے والے کوسخت ترین عذاب دیا جائے ۔ 2۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے عنوان سے بعض ابن طرق کی طرف اشارہ فرمایا ہے جن میں ہے۔ ’’جس نے جھوٹا خواب بیان کیا قیامت کے دن اسے تکلیف دی جائے گی۔ کہ وہ دو جو کے دانوں کو گرہ لگائے جبکہ وہ ایسا نہیں کر سکے گا۔‘‘ (جامع الترمذي، الرؤیا، حدیث: 2281) بہر حال جھوٹا خواب بیان کرنے والے کو قیامت کے دن سخت ترین عذاب دیا جائے گا کیونکہ اس نے اللہ تعالیٰ پر عظیم بہتان لگایا۔ (فتح الباري:536/12)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ہم سے علی بن مسلم نے بیان کیا‘ کہا ہم سے عبد الصمد نے بیان کیا‘ کہا ہم سے ابن عمر ؓ کے غلام عبد الرحمن بن عبداللہ بن دینار نے بیان کیا‘ ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت ابن عمر ؓ نے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا سب سے بد ترین جھوٹ یہ ہے کہ انسان خواب میں ایسی چیز کو دیکھنے کا دعویٰ کرے جو اس کی آنکھوں نے نہ دیکھی ہو۔
حدیث حاشیہ:
لفظ أفریٰ اسم تفضیل کا صیغہ ہے یعنی بہت ہی بڑا جھوٹ۔ قال ابن بطال الفرية الکذب العظیمة یتعجب منھا یعنی تعجب خیز بہت بڑے جھوٹ کو کہتے ہیں۔ یہ جھوٹا خواب بنانا ہی بڑا گناہ ہے۔ اس سے اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو محفوظ رکھے۔ آمین۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Ibn 'Umar (RA) : Allah's Apostle (ﷺ) said, "The worst lie is that a person claims to have seen a dream which he has not seen."