Sahi-Bukhari:
Afflictions and the End of the World
(Chapter: The coming of the Fire)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
اور انس ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا قیامت کی پہلی علامتوں میں سے ایک آگ ہے جو لوگوں پر پورب سے پچھم کی طرف ہانک کر لے جائے گی ۔
7119.
سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب دریائے فرات سے سونے کا خزانہ ظاہر ہوگا جو کوئی وہاں موجود ہو وہ اس سے کچھ نہ لے۔“ ایک دوسری روایت ہے میں ہے کہ سونے کا پہاڑ ظاہر ہوگا۔
تشریح:
1۔کچھ لوگوں نے سونے سے تیل یا پٹرول کا کنواں مراد لیا ہے لیکن یہ صحیح نہیں کیونکہ حدیث سونے کے پہاڑ کی صریح نص ہے جبکہ پٹرول میں سونا نہیں بلکہ سونا ایک معدن کا نام ہے۔ ایک دوسری حدیث میں اس کی مزید وضاحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عنقریب زمین اپنے کلیجے کے ٹکڑے نکال باہر پھینکے گی جیسے سونے اور چاندی کے بڑے بڑے ستون ہوتے ہیں۔ قاتل آئے گا اور کہے گا: میں نے اس کے لیے قتل کیا، رشتہ داری توڑنے والا آئے گا اور کہے گا: میں نے اس کے لیے رشتوں کوتوڑا، چور آئے گا اور کہے گا: اسی کے لیے میرا ہاتھ کاٹا گیا پھر سب کے سب اس کو چھوڑیں گے اور اس میں سے کچھ بھی نہیں لیں گے۔‘‘ (صحیح مسلم، الزکاة، حدیث: 2341(1013) 2۔اس خزانے سے کچھ نہ لینے کی ممانعت اس لیے ہے کہ وہاں قتل وغارت کی صورت پیش آئے گی جیسا کہ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فرات میں سونے کا پہاڑ ظاہر ہوگا۔ جب لوگ سنیں گے تو اس کی طرف چل دیں گے اور جو لوگ وہاں موجود ہوں گے وہ کہیں گے: اگر ہم نے انھیں اس پہاڑ سے لینے دیا تو یہ سارا سونا لے جائیں گے۔ آخر کار جنگ ہوگی اور نناوے فیصد لوگ مارے جائیں گے۔‘‘ (صحیح مسلم، الزکاة، حدیث: 2341(1013)

حدیث ترجمہ:

حدیث حاشیہ:

سیدنا انس ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کی نشانیوں میں سے پہلی نشانی یہ ہے کہ ایک آگ ہوگی جو لوگوں سے مغرب تک ہانک کر لے جائے گی۔“
حدیث ترجمہ:
ہم سے عبداللہ بن سعید الکندی نے بیان کیا‘ انہوں نے کہا ہم سے عقبہ بن خالد نے بیان کیا‘ انہوں نے کہا ہم سے عبید اللہ نے بیان کیا‘ ان سے خبیب بن عبد الرحمن نے بیا ن کیا‘ ان سے ان کے دادا حفص بن عاصم نے بیان کیا‘ ان سے ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا عنقریب دریائے فرات سے سونے کا ایک خزانہ نکلے گا پس جو کوئی وہاں موجود ہو وہ اس میں سے کچھ نہ لے۔ عقبہ نے بیان کیا کہ ہم سے عبید اللہ نے بیان کیا‘ ان سے ابو الزناد نے بیان کیا‘ ان سے اعرج نے اور ان سے ابوہریرہ ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے اسی طرح فرمایا۔ البتہ انہوں نے یہ الفاظ کہ کہ (فرات سے) سونے کا ایک پہاڑ ظاہر ہوگا۔
حدیث حاشیہ:
تو خزانے کے بدل پہاڑ کا لفظ ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abu Hurairah (RA) : Allah's Apostle (ﷺ) said, "Soon the river "Euphrates" will disclose the treasure (the mountain) of gold, so whoever will be present at that time should not take anything of it." Al-A'raj narrated from Abii Hurairah that the Prophet (ﷺ) said the same but he said, "It (Euphrates) will uncover a mountain of gold (under it)."