باب : امام اور بادشاہ اسلام کی بات سننا اور ماننا واجب ہے جب تک وہ خلاف شرع اور گناہ کی بات کا حکم نہ دے
)
Sahi-Bukhari:
Judgments (Ahkaam)
(Chapter: To listen to and obey the Imam)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
7144.
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سےبیان کرتے ہیں کہ آپ نےفرمایا: ”ایک مسلمان کے لیے امیر کی بات سننا اور اس کی اطاعت کرنا ضروری ہے۔ یہ اطاعت پسندیدہ اور ناپسندیدہ دونوں باتوں میں ہے بشرطیکہ اسے گناہ کا حکم نہ دیا جائے۔اگر اسے گناہ کا حکم دیا جائے تو نہ بات سنی جائے اور نہ اطاعت ہی کی جائے۔“
تشریح:
1۔امیر یا امام میں انسان ہونے کی حیثیت سے غلطی کا امکان باقی رہتا ہے ،غلطی میں ان کی اطاعت کرنا جائز نہیں لیکن بغاوت کرنے کی بھی اجازت نہیں تاہم اگر حاکم وقت کفر بواح کا مرتکب ہو،یعنی اس کا کفر روز روشن کی طرح واضح ہو تو ایسے حالات میں علیحدگی اختیار کرنا ضروری ہے۔اگرہمت ہو تو ایسے امام کامقابلہ کرنا اور اس پرڈٹ جانا چاہیے۔ مداہنت کرنے والا اور بزدلی کا مظاہرہ کرنے والا گناہ گار ہوگا ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں باز پرس ہو۔اگر کوئی کمزور ہےتو ضروری ہے کہ وہاں سے ہجرت کرجائے اور اپنے دین کو بچالے۔اگروہاں سے ہجرت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے تو دل میں کڑھتا رہے اور ان سے نفرت کرتارہے۔2۔بہرحال معمولی معمولی باتوں کو بنیاد بنا کر فتنہ وفساد کھڑا کرنا یا مسلح بغاوت کے لیے راستہ ہموار کرنا اسلام اور اہل اسلام کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔بہرحال ان احادیث میں امام سے مراد کسی مسجد کا امام نہیں یا امیر سے مراد کسی تنظیم کا امیر نہیں،ایسا کرنا حدیث کا مذاق اڑاناہے۔واللہ المستعان۔
حاکم وقت کی بات ماننا ضروری ہے لیکن اگر وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا حکم دے تو اس کا انکار کرنا بھی ضروری ہے۔حدیث میں ہے:"خالق کی نافرمانی میں مخلوق کی بات نہ مانی جائے۔"(مسنداحمد 5/66)
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سےبیان کرتے ہیں کہ آپ نےفرمایا: ”ایک مسلمان کے لیے امیر کی بات سننا اور اس کی اطاعت کرنا ضروری ہے۔ یہ اطاعت پسندیدہ اور ناپسندیدہ دونوں باتوں میں ہے بشرطیکہ اسے گناہ کا حکم نہ دیا جائے۔اگر اسے گناہ کا حکم دیا جائے تو نہ بات سنی جائے اور نہ اطاعت ہی کی جائے۔“
حدیث حاشیہ:
1۔امیر یا امام میں انسان ہونے کی حیثیت سے غلطی کا امکان باقی رہتا ہے ،غلطی میں ان کی اطاعت کرنا جائز نہیں لیکن بغاوت کرنے کی بھی اجازت نہیں تاہم اگر حاکم وقت کفر بواح کا مرتکب ہو،یعنی اس کا کفر روز روشن کی طرح واضح ہو تو ایسے حالات میں علیحدگی اختیار کرنا ضروری ہے۔اگرہمت ہو تو ایسے امام کامقابلہ کرنا اور اس پرڈٹ جانا چاہیے۔ مداہنت کرنے والا اور بزدلی کا مظاہرہ کرنے والا گناہ گار ہوگا ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں باز پرس ہو۔اگر کوئی کمزور ہےتو ضروری ہے کہ وہاں سے ہجرت کرجائے اور اپنے دین کو بچالے۔اگروہاں سے ہجرت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے تو دل میں کڑھتا رہے اور ان سے نفرت کرتارہے۔2۔بہرحال معمولی معمولی باتوں کو بنیاد بنا کر فتنہ وفساد کھڑا کرنا یا مسلح بغاوت کے لیے راستہ ہموار کرنا اسلام اور اہل اسلام کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔بہرحال ان احادیث میں امام سے مراد کسی مسجد کا امام نہیں یا امیر سے مراد کسی تنظیم کا امیر نہیں،ایسا کرنا حدیث کا مذاق اڑاناہے۔واللہ المستعان۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ نے، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود ؓ نے نبی کریم ﷺ سے فرمایا، مسلمان کے لیے امیر کی بات سننا اور اس کی اطاعت کرنا ضروری ہے۔ ان چیزوں میں بھی جنہیں وہ پسند کرے اور ان میں بھی جنہیں وہ ناپسند کرے، جب تک اسے معصیت کا حکم نہ دیا جائے۔ پھر جب اسے معصیت کا حکم دیا جائے تو نہ سننا باقی رہتا ہے نہ اطاعت کرنا۔
حدیث حاشیہ:
امیر ہوں یا امام مجتہد غلطی کا امکان سب سے ہے، اس لیے غلطی میں ان کی اطاعت کرنا جائز نہیں ہے۔ اسی سے اندھی تقلید کی جڑکٹتی ہے۔ آج کل کسی امام مسجد کا امام و خلیفہ بن بیٹھنا اور اپنے نہ ماگننے والوں کو اس حدیث کا مصداق ٹھہرانا اس حدیث کا مذاق اڑانا ہے اور ” لکھے نہ پڑھے نام محمد فاضل “ کا مصداق بننا ہے۔ جبکہ ایسے امام اغیار کی غلامی میں رہ کر خلیفہ کہلاکر خلافت اسلامی کا مذاق اڑاتے ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated ' Abdullah (RA) :
The Prophet (ﷺ) said, "A Muslim has to listen to and obey (the order of his ruler) whether he likes it or not, as long as his orders involve not one in disobedience (to Allah), but if an act of disobedience (to Allah) is imposed one should not listen to it or obey it. (See Hadith No. 203, Vol. 4)