باب:ماتحت حاکم قصاص کا حکم دے سکتا ہے بڑے حاکم سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں
)
Sahi-Bukhari:
Judgments (Ahkaam)
(Chapter: A governor can sentence to death a person without consulting the Imam)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
7157.
سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی اسلام لایا،پھر یہودی ہوگیا۔سیدنا معاذ بن جبل ؓ آئے تو وہ شخص سیدنا ابو موسٰی ؓ کے پاس تھا۔ سیدنا معاذ ؓ نے پوچھا: اس شخص کا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے کہا: یہ اسلام لانے کے بعد یہودی بن گیا ہے۔ سیدنا معاذ ؓ نے کہا: جب تک میں اسے قتل نہ کرلوں، اس وقت تک نہیں بیٹھوں گا۔ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا یہی فیصلہ ہے
تشریح:
1۔ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ بن جبل اور حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یمن کے دو الگ الگ علاقوں میں گورنر بنا کر بھیجا تھا ۔ ان دونوں حضرات کی ایک دوسرےکے پاس آمدورفت رہتی تھی چنانچہ ایک مرتبہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملنے آئے تو وہاں آدمیوں کو جمع دیکھا اور ایک آدمی کو دیکھا جس کے ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ باندھے گئے تھے انھوں نے اس کے متعلق پوچھا تو انھیں صورت حال سے آگاہ کردیا گیا۔ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں تو اپنی سواری سے نہیں اتروں گا۔ حتی کہ اسے کیفر کردار تک پہنچادیا جائے۔ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:اسے قتل کرنے کے لیے ہی یہاں لایا گیا ہے آپ تشریف لائیں لیکن انھوں نے اصرار کیا تو اسے قتل کردیا گیا پھر حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی سواری سے اترے۔(صحیح البخاری المغازی حدیث:4341۔4342)2۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا استدلال یہ ہے کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مرتد یہودی کو قتل کیا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع نہ دی۔ اس سے معلوم ہوا کہ ماتحت حاکم اپنے حاکم اعلیٰ کے نوٹس میں لائے بغیر حدود اور قصاص کے فیصلے کر سکتا ہے اور ایسا کرنا شریعت کے خلاف نہیں۔ واللہ اعلم۔
کچھ حضرات کا موقف ہے کہ ماتحت گورنر صرف تعزیر اور جرمانہ کرنے کے فیصلے کرنے کا مجاز ہے اسے حدود اور قصاص کے فیصلے کرنے کی اجازت نہیں۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ان کی تردید کی ہے کہ جب کوئی حاکم اعلیٰ کسی کو دوسری جگہ اپنا نائب مقرر کرتا ہے تو ہر مقدمے کے فیصلے کے لیے حاکم اعلیٰ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں بلکہ اس کا مقرر کرنا اسے ہر قسم کے فیصلے کرنے کی اجازت دینا ہے۔ واللہ اعلم۔
سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی اسلام لایا،پھر یہودی ہوگیا۔سیدنا معاذ بن جبل ؓ آئے تو وہ شخص سیدنا ابو موسٰی ؓ کے پاس تھا۔ سیدنا معاذ ؓ نے پوچھا: اس شخص کا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے کہا: یہ اسلام لانے کے بعد یہودی بن گیا ہے۔ سیدنا معاذ ؓ نے کہا: جب تک میں اسے قتل نہ کرلوں، اس وقت تک نہیں بیٹھوں گا۔ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا یہی فیصلہ ہے
حدیث حاشیہ:
1۔ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ بن جبل اور حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یمن کے دو الگ الگ علاقوں میں گورنر بنا کر بھیجا تھا ۔ ان دونوں حضرات کی ایک دوسرےکے پاس آمدورفت رہتی تھی چنانچہ ایک مرتبہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملنے آئے تو وہاں آدمیوں کو جمع دیکھا اور ایک آدمی کو دیکھا جس کے ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ باندھے گئے تھے انھوں نے اس کے متعلق پوچھا تو انھیں صورت حال سے آگاہ کردیا گیا۔ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں تو اپنی سواری سے نہیں اتروں گا۔ حتی کہ اسے کیفر کردار تک پہنچادیا جائے۔ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:اسے قتل کرنے کے لیے ہی یہاں لایا گیا ہے آپ تشریف لائیں لیکن انھوں نے اصرار کیا تو اسے قتل کردیا گیا پھر حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی سواری سے اترے۔(صحیح البخاری المغازی حدیث:4341۔4342)2۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا استدلال یہ ہے کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مرتد یہودی کو قتل کیا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع نہ دی۔ اس سے معلوم ہوا کہ ماتحت حاکم اپنے حاکم اعلیٰ کے نوٹس میں لائے بغیر حدود اور قصاص کے فیصلے کر سکتا ہے اور ایسا کرنا شریعت کے خلاف نہیں۔ واللہ اعلم۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے عبدالہ بن صباح نے بیان کیا، کہا ہم سے محبوب بن الحسن نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد نے بیان کیا، ان سے حمید بن ہلال نے، ان سے ابوبردہ نے اور ان سے ابوموسیٰ ؓ نے کہ ایک شحص اسلام لایا پھر یہودی ہوگیا پھر معاذ بن جبلص آئے اور وہ شخص ابوموسیٰ اشعری ؓ کے پاس تھا۔ انہوں نے پوچھا اس کا کیا معاملہ ہے؟ ابوموسیٰ ؓ نے جواب دیا کہ اسلام لایا پھر یہودی ہوگیا۔ پھر انہوں نے کہا کہ جب تک میں اسے قتل نہ کرلو نہیں بیٹھوں گا۔ یہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا فیصلہ ہے۔
حدیث حاشیہ:
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے جو جواب دیا اسی سے باب کا مطلب نکلتا ہے کہ شرعی حکم صاف ہوتے ہوئے انہوں نے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے بھی اجازت لینا ضروری نہیں جانا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abu Musa (RA) :
A man embraced Islam and then reverted back to Judaism. Mu'adh bin Jabal came and saw the man with Abu Musa (RA). Mu'adh asked, "What is wrong with this (man)?" Abu Musa (RA) replied, "He embraced Islam and then reverted back to Judaism." Mu'adh said, "I will not sit down unless you kill him (as it is) the verdict of Allah and His Apostle