باب:قاضی کو فیصلہ یا فتویٰ غصہ کی حالت میں دینا درست ہے یا نہیں
)
Sahi-Bukhari:
Judgments (Ahkaam)
(Chapter: Can a judge give a judgement in an angry mood?)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
7158.
سیدنا عبدالرحمن بن ابو بکرہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: سیدنا ابوبکرہ ؓ نے اپنے بیٹے کو لکھا جبکہ وہ سجستان میں تھا کہ بحالت غصہ دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ نہ کرنا کیونکہ میں نے نبی ﷺ سے سنا ہے، آپ نے فرمایا: ”کوئی حاکم ،بحالت غصہ دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ نہ کرے۔“
تشریح:
1۔غصے کی حالت میں فیصلہ کرنا یا فتوی دینا اس لیے منع ہے کہ غصے کی وجہ سے طبیعت میں تبدیلی آجاتی ہے اور حواس پوری طرح کام نہیں کرتے جبکہ فیصلہ کرنے کے لیےانسان کا ہراعتبار سے یکسو ہونا ضروری ہے۔ غصے کی حالت میں غلطی کا امکان ہے اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حالت میں فیصلہ کرنے سے منع فرمایاہے ہر وہ چیز جس سے طبیعت میں اس قسم کی تبدیلی آجائے۔ جو سوچ بچار کو متاثر کردے مثلاً: بھوک کا غلبہ نیند کی شدت یا بیماری کی حالت وغیرہ وہ غصے کے حکم میں ہے لیکن اگر کوئی غصے کی حالت میں صحیح فیصلہ کردے تو وہ نافذ العمل ہوگا۔ 2۔اس حکم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مستثنیٰ ہیں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر حالت میں حق کے مطابق ہی فیصلہ کرتے تھے جیسا کہ حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایک انصاری سے پانی کی باری کے متعلق جھگڑا ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےغصے کی حالت میں حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حق میں فیصلہ کیا تھا۔ اس کی وضاحت آئندہ حدیث میں آئے گی۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ہم سے آدم نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالملک بن عمیر نے کہا کہ میں نے عبدالرحمن ابن ابی بکرہ سے سنا، کہا کہ ابوبکرہ ؓ نے اپنے لڑکے ( عبیداللہ) کو لکھا اور وہ اس وقت بحستان میں تھے کہ دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ اس وقت نہ کرنا جب تم غصہ میں ہو کیوں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا ہے کہ کوئی ثالث دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ اس وقت نہ کرے جب وہ غصہ میں ہو۔
حدیث حاشیہ:
جج صاحبان کے لیے بہت بڑی نصیحت ہے، غصہ کی حالت میں انسانی ہوش و حواس مختلف ہوجاتے ہیں اس لیے اس حالت میں فیصلہ نہیں دینا چاہئے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Abdur Rahman bin Abi Bakra (RA) :
Abu Bakra (RA) wrote to his son who was in Sijistan: 'Do not judge between two persons when you are angry, for I heard the Prophet (ﷺ) saying, "A judge should not judge between two persons while he is in an angry mood."